اداکارعمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

اداکارعمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

?️

کراچی (سچ خبریں) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی عمران عباس کے لیے اس مشکل وقت میں اُن کو حوصلہ دیا۔عمران عباس نے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’الوداع میری ماں، میں اب ان کے قدموں کو چوم نہیں پاؤں گا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ آج میری ’جنت‘ کھو گئی۔ براہ کرم ان کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت کریں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں  ماں کے قدموں کو چومنے والی تصویر بھی شیئر کی۔عمران عباس کے مداحوں اور مشہور شخصیات کی بڑی تعداد نے ان کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر کو پڑھتے ہی جہاں عمران عباس کے لاکھوں مداح غم میں ڈوب گئے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی عمران عباس کے لیے اس مشکل وقت میں اُن کو حوصلہ دیا۔عمران عباس کی پوسٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے تعزیت کا اظہار اور اُن کی والدہ کے لیے اگلے جہان کے سفر کے لیے دعائیں کی گئیں۔

انڈسٹری میں عمران عباس کی سب سے بہترین اور پرانی دوست، صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ’اللّٰہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔‘اداکارہ مشال خان کا لکھنا تھا کہ ’وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللّٰہ آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے۔

دوسری جانب سجل علی کا کمنٹ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’عمران مضبوط رہو، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔‘واضح رہے کہ عمران عباس کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے والوں میں نادیہ حسین، مشال خان، سجل علی، صنم جنگ، سنیتا مارشل، صرحا اصغر سرفہرست ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ پولیس سربراہ کا قتل وحشیانہ اور فریب پر مبنی جرم ہے: حماس

?️ 14 اگست 2026سچ خبریں:حماس نے غزہ کی سول پولیس کے سربراہ کرنل جمال ابوکمیل

سعودی عرب جنگ کا آغاز کرنے والا ہے، امت اسلامی کو صیہونیت کے خلاف متحد ہونا چاہیے: یمن

?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمنی حکومت کے ترجمان عمر البخیتی نے الازہر کے شیخ

اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس کمانڈر کی گاڑی چوری

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: کئی چور عمارت کی پارکنگ میں داخل ہوئے جہاں اسرائیلی فوج

وہ امریکہ جو اب اس ملک کے نوجوانوں کے لیے باعث فخر نہیں رہا

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:ایک نئے سروے کے مطابق 18 سے 34 سال کی عمر

خواہش تھی کہ انتخابات کیلئے متفقہ تاریخ کا اعلان کیا جاتا، گورنر خیبرپختونخوا

?️ 4 مارچ 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے کہا ہے

عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کی سیاسی، سلامتی اور فوجی

اسرائیل مزاحمتی تحریک کے محاصرے میں

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے تمام

سید حسن نصر اللہ کے بیان پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے