علیزہ سلطان کی فوری طور پر اداکاری شروع نہ کرنے کی تصدیق

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیروز خان سے طلاق کے بعد گزشتہ ماہ دسمبر میں ماڈلنگ شروع کرنے والی سیدہ علیزہ سلطان نے فوری طور پر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی خبروں کی تردید کردی۔

علیزہ سلطان نے 2018 میں اداکار فیروز خان سے شادی کی تھی اور انہیں دو بچے ہیں۔دونوں کے درمیان 2021 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے اور ستمبر 2022 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

علیزہ فاطمہ سلطان کا تعلق شوبز خاندان سے نہیں ہے، تاہم اداکار سے شادی اور طلاق کے بعد وہ شوبز انڈسٹری کا بلواسطہ یا بلاواسطہ حصہ بن چکی ہیں اور گزشتہ ماہ دسمبر میں انہوں نے کلاتھنگ برانڈ کی تشہیری مہم میں حصہ لے کر ماڈلنگ بھی شروع کردی تھی۔

ان کی جانب سے ماڈلنگ شروع کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہوں نے میک اپ مصنوعات کی تشہیر بھی کی تھی، جس کے بعد اب چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ جلد اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

تاہم انہوں نے فوری طور پر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ حال ہی میں علیزہ سلطان بچوں کو لے کر کراچی کی مقامی عدالت پہنچیں تھیں، جہاں انہوں نے بچوں کی ملاقات ان کے والد اداکار فیروز خان سے کروائی۔

عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں نے علیزہ سلطان سے اداکاری سے متعلق بھی سوالات کیے اور پوچھا کہ وہ کب اداکاری کرتی دکھائی دیں گی؟

صحافیوں کے سوالوں پر انہوں نے کوئی جواب دیے بغیر نفی میں سر ہلایا اور ان خبروں کو مسترد کیا کہ وہ جلد اداکاری کرنے والی ہیں۔

ان سے پوچھا گیا کہ ان سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ جلد ڈراموں میں دکھائی دیں گی، کیا یہ باتیں درست ہیں؟

جس پر علیزہ فاطمہ نے نفی میں سر ہلا کر کسی طرح کی اداکاری کی خبروں کو مسترد کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے سابق شوہر فیروز خان نے انہیں بھی بدنام کرنے کا نوٹس بھیجا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس میں علیزہ سلطان کی ذاتی معلومات بھی تھیں تو اس پر وہ کوئی کارروائی کریں گی؟

مذکورہ سوال کے جواب میں بھی علیزہ سلطان نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسکراتی ہوئی چلی گئیں۔

عدالت میں بچوں کو ان کے والد سے ملاقات کروانے کے دوران فیروز خان اور علیزہ سلطان کو نہ صرف ایک ہی کمرے میں دیکھا گیا بلکہ انہیں ایک دوسرے کے انتہائی قریب کھڑے ہوئے بھی دیکھا گیا، تاہم اس باوجود دونوں نے آپس میں کوئی بات نہیں کی۔

دونوں کے درمیان اس وقت کراچی کی فیملی کورٹ میں بچوں کی حوالگی اور ان کے اخراجات سے متعلق کیسز زیر سماعت ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی روح نامی اتحاد کا بنتے ہی خاتمہ

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی روح نامی اتحاد کی تشکیل کے صرف 46 دن بعد

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات کے اتار چڑھاؤ پر ایک نظر

?️ 21 نومبر 2025سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات کے اتار چڑھاؤ پر

برطانوی فوجی ایلیٹ خواتین کے لباس میں افغانستان سے بھاگنے پر مجبور

?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی سپیشل فورسز کے ایلیٹ سپاہیوں کو چیک پوسٹوں پر طالبان

تھانوں کی مرضی کے بغیر جرم نہیں پنپ سکتا، حافظ نعیم الرحمن

?️ 4 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا

عراقی گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع ایک گیس فیلڈ کو کاٹوشا راکٹ سے

بھارتی پولیس کا سید علی گیلانی شہیدکے گھر ، تحریک حریت کے دفتر پر چھاپہ

?️ 12 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

بن سلمان تخت بادشاہی پر بیٹھنے کے لیے بے تاب

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 42 ویں سربراہی

وہ ایپ جسے اپنے موبائل میں انسٹال کر کے آپ بھی مفت میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کر سکتے ہیں

?️ 28 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) کرپٹو کی دنیا میں نئے نئے پراجیکٹس متعارف کرائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے