?️
اسلام ٓآباد: (سچ خبریں) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے واضح کیا ہے کہ ایس ای سی پی میں کسی کمپنی کی رجسٹریشن اسے غیر قانونی ڈپازٹس جمع کرنے اور جعلی سرمایہ کاری شروع کرنے یا رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے بہانے سرمایہ کاری پر کوئی گارنٹی شدہ منافع پیش کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی کو مسلسل ایسے افراد خصوصاً بزرگ شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو جعلی رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اپنی بچت سے محروم ہوچکے ہیں۔
ایک بیان میں ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ یہ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیمیں عام طور پر منافع کا وعدہ کرکے عوام سے سرمایہ کاری کی درخواست کرتی ہیں۔
ان اسکیموں کے ذمہ دار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا قومی ٹیکس نمبر اور ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے انکارپوریشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سرمایہ کاروں کو جھانسہ دیتے اور پھنساتے ہیں۔
فراڈ کرنے والے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کے طور پر سیکڑوں افراد سے ڈپازٹ جمع کرتے ہیں، جو غیر حقیقی ماہانہ منافع کا وعدہ کرکے بیچا جاتا ہے۔
فنڈز عام طور پر فراڈ کرنے والوں کے کنٹرول غیر منظم اداروں کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کیے جاتے ہیں، جب کہ کمپنیوں کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے قانونی ڈھانچے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
یہ رئیل اسٹیٹ اسکیمیں پونزی اسکیموں کے طور پر کام کرتی ہیں، جو غائب ہونے سے پہلے ابتدائی سرمایہ کاروں کو منافع ادا کرتی ہیں اور دوسرے سرمایہ کاروں کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کر دیتی ہیں، اور ان سے رقوم کی بازیابی کے لیے کوئی قانونی راستہ نہیں ہے۔
ایس ای سی پی نے عوام الناس کو مشورہ دیا کہ وہ انتہائی احتیاط کریں، اور صرف منافع بخش ماہانہ منافع کی ادائیگیوں کی بنیاد پر جعلی رئیل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں۔
ایس ای سی پی نے مزید واضح کیا کہ وہ رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے علاوہ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اسکیموں کو ریگولیٹ نہیں کرتا۔
ایس ای سی پی نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی جائے۔


مشہور خبریں۔
صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
جنوری
کینیڈا میں عرب اور مسلم کی غزہ امدادی مہم تیر
?️ 13 فروری 2026کینیڈا میں عرب اور مسلم کی غزہ امدادی مہم تیر ماہِ رمضان
فروری
خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان
جولائی
کسی کرپٹ کو کسی صورت میں این آر او نہیں دیں گے: فیاض چوہان
?️ 3 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے
اپریل
یمن کا ایران کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلانِ: "ہمارا ہاتھ ٹرگر پر ہے”
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں ایران اور
مارچ
وزیر اعظم کو چوہدری پرویز الہی کا مشورہ
?️ 6 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما
مارچ
پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کے باہر ’خستہ حال املاک‘ کے نوٹس کا معمہ حل نہ ہو سکا
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت کا
مئی
کیا ایک اور فلسیطنی کمانڈر شہید ہو گئے ہیں؟حماس کا الشرق الاوسط کی خبر پر رد عمل
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے روزنامہ الشرق الاوسط کی جانب
نومبر