وزیراعظم نے بجلی بریک ڈاؤن پر عوام سے معذرت کرلی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی پریشانی پر معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بجلی کی بندش کی وجہ سے ہمارے شہریوں کو ہونے والی زحمت پر دلی افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میرے حکم پر بجلی کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے، ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔

ادھر وفاقی وزیر توانائی نے خرم دستگیر نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں تاحال بجلی کی کمی رہے گی، جس کی وجہ سے ملک میں محدود پیمانے پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوگی، پرسوں تک مکمل بجلی بحال ہوگی کیوں کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں جوہری اور کول پاورپلانٹس کی بندش کے باعث ملک میں بجلی کی کمی رہے گی، کوئلے کے پلانٹ کو 48 گھنٹے چلانے کے لیے درکار ہوتے ہیں، کراچی میں بھی بجلی جلد بحال کردی جائے گی اور پرسوں تک مکمل بجلی کی ترسیل کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
وزیر توانائی نے کہا کہ بریک ڈاون کی وجہ سے ہمیں تکنیکی فالٹ کا سامنا رہا، ہم ابھی بھی تکنیکی فالٹ کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پورے ملک میں بجلی بحال کردی ہے، چیئرمین واپڈا نے بجلی بحالی میں ہماری معاونت کی، وارسک پاوراسٹیشن سے بجلی کی ترسیل میں ہمیں ریلیف ملا، اب ملک بھرمیں ایک ہزار 112گرڈ اسٹیشنز بحال ہیں، گیپگو کے 60 گرڈ اسٹیشنز بحال کردیے ہیں، سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی گزشتہ روز بحال کردی تھی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ حیسکو کے تمام 71 گرڈ اسٹیشنز بحال کردیے ہیں، تربیلا اور منگلا کے درمیان کچھ تکنیکی مسائل پیش آئے ہیں، نیشنل گرڈ کے تمام اسٹیشنز بحال کرچکے ہیں، ترسیل کار کمپنیوں تک بجلی پہنچادی گئی ہے، کراچی پاور پلانٹ میں تفتیش کی تو معلوم ہواکہ پرانے کنڈ کٹرز لگائے گئے تھے، کچھ عرصہ بریک ڈاون کے واقعات ہوئے ہیں ہمیں ہیکنگ کے معاملے کودیکھنا ہوگا، سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت کے امکانات کم ہیں، تحقیقات کریں گے کہ سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت تونہیں تاہم تاہم ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ انتخابات: پنجاب سے امیدواروں کی فہرست جاری، صنم جاوید، زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد

?️ 20 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے امیدواروں کی حتمی

کیا صیہونی حزب اللہ کو شکست دے سکتے ہیں؟صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب حزب

صیہونیوں کے خلاف ایک اور محاذ جنگ

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:لبنان کے ایک میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج

غزہ فلسطینی عوام کے لیے باقی رہے گا: اردگان

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں

امریکی صدارتی انتخابات کے انگلینڈ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: ہینڈلزبلاٹ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں انگلینڈ اور ملکی

عدالتی احکامات کی نافرمانی پر ٹرمپ کو وارننگ

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: لوزیانا کے ریپبلکن سینیٹر جان کینیڈی نے کہا کہ وہ

خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی میں دڑاریں، کئی سینئر رہنما پارٹی سے برطرف

?️ 27 نومبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے

عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی ہدایات 

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارتوں اور سرکاری اداروں نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے