?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پرائم منسٹر رمضان پیکیج 2026 کے تحت 89 فیصد مستحق افراد کو ادائیگیاں کر دی گئیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2026 کے تحت مستحقین کو رقوم کی شفاف طریقے سے فراہمی پر تمام متعلقہ اداروں کو شاندار خراج تحسین پیش گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن والٹس پاکستان میں فنانشل ٹیکنالوجیز اور شفافیت کے حوالے سے ایک انتہائی اہم سنگ میل اور کامیاب اقدام ہے۔
شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام ادائیگیاں سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پی ایم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت اب تک 19 لاکھ 55 ہزار 620 ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی جا چکی ہیں۔
شرکا کو بتایا گیا کہ پی ایم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے حوالے سے ایک بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر باضابطہ آگہی پیغامات کی وجہ سے مستحقین کو پیکیج کے بارے تمام تر معلومات بہم پہنچائیں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 9999 ہیلپ لائن پر صارفین کی جانب سے 1.7 ملین ان باؤنڈ کالز موصول ہوئیں جبکہ اس پروگرام کے بارے 2.7 ملین ایس ایم ایس بھیجے گئے۔
پی ایم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹس ملک میں ڈیجیٹل نظام میں صنفی تقسیم کم کرنے میں انتہائی کارگر ثابت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن اور ٹرمپ کی فروری کے آخر میں ریاض میں ملاقات کا امکان
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے
فروری
یمن کی جانب سے امریکی جہاز کی طرف میزائل فائر
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے خلیج عدن میں ایک
نومبر
کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 141 افرادکا انتقال
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس ہلاکتیں بڑھنے لگیں، چوتھی لہر
اگست
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فوجی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکہ کی نیشنل گارڈ
اگست
امریکی شہریوں کو حراست میں لینے والے ممالک کو سزا دینے کا ٹرمپ کا حکم
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا
ستمبر
یورپی یونین نے اردگان کے 10 سفیروں کو ملک بدر کیا
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں: یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے ہفتے کے روز
اکتوبر
بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
?️ 22 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) حکومتِ سندھ نے ہفتہ 27 دسمبر 2025ء کو سابق
دسمبر
امریکہ میں تاریخی قتلوں کے پوشیدہ اور آشکار راز؛ لنکن سے کینیڈی تک
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:امریکی تاریخ میں چار صدور – ابراہم لنکن، جیمز گارفیلڈ، ولیم
فروری