پرائم منسٹر رمضان پیکیج: 89 فیصد مستحق افراد کو ادائیگیاں مکمل

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پرائم منسٹر رمضان پیکیج 2026 کے تحت 89 فیصد مستحق افراد کو ادائیگیاں کر دی گئیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2026 کے تحت مستحقین کو رقوم کی شفاف طریقے سے فراہمی پر تمام متعلقہ اداروں کو شاندار خراج تحسین پیش گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن والٹس پاکستان میں فنانشل ٹیکنالوجیز اور شفافیت کے حوالے سے ایک انتہائی اہم سنگ میل اور کامیاب اقدام ہے۔

شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام ادائیگیاں سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پی ایم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت اب تک 19 لاکھ 55 ہزار 620 ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی جا چکی ہیں۔

شرکا کو بتایا گیا کہ پی ایم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے حوالے سے ایک بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر باضابطہ آگہی پیغامات کی وجہ سے مستحقین کو پیکیج کے بارے تمام تر معلومات بہم پہنچائیں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 9999 ہیلپ لائن پر صارفین کی جانب سے 1.7 ملین ان باؤنڈ کالز موصول ہوئیں جبکہ اس پروگرام کے بارے 2.7 ملین ایس ایم ایس بھیجے گئے۔

پی ایم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹس ملک میں ڈیجیٹل نظام میں صنفی تقسیم کم کرنے میں انتہائی کارگر ثابت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مشہور خبریں۔

عدالت کو عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں ہے:چیف جسٹس پاکستان

?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدم

کیا یمن میں مستقل جنگ بندی ہو سکتی ہے؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: انصاراللہ کے وفد کا دورۂ ریاض کا ان واقعات کا

قطبِ شمال نیا عالمی محاذ جنگ، روس، چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی

?️ 10 فروری 2026سچ خبریں:قطبِ شمال کے قدرتی وسائل، اسٹریٹجک بحری راستوں اور فوجی اہمیت

کراچی پولیس چیف کا لاپتا بچوں کی بازیابی کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم

?️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس چیف نے افسران کو حکم دیا ہے

عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر ملاقات کا فیصلہ کروں گا

?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان

صہیونی فوج کی غیر معمولی جنگی مشقیں

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے(Cariots of

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے متنازع آرڈیننس معطل کردیا

?️ 4 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر

شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں سے پیچھے ہٹنے سے انکار 

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: شمالی کوریا کی رہنما کم جونگ اون کی ہمشیرہ، کم یو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے