?️
ممبئی(سچ خبریں) بھارتی مشہور اداکار اور حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دینے والے سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم والدین کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ والدین نےمجھے محبت کا اصل مطلب سمجھایا۔
سنجے دت نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مرحوم والدین کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں سُنیل دت اپنی اہلیہ کو محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں جبکہ یہ تصویر میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی بھی کر رہی ہے۔
سنجے دت نے والدین کی دلکش تصویر کے ساتھ اُنہیں یاد کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ دونوں نے مجھے محبت کا اصل مطلب سمجھایا۔خیال رہے کہ سنجے دت کے والد سنیل دت کا تعلق پاکستان سے ہے وہ 6 جون 1929 کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔
سنیل دت نے بہت سی تاریخی فلمیں کیں جن میں مدر انڈیا، پڑوسن، سجاتہ، میرا سایہ، جانی دشمن اور ملن جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔سنیل دت نے اپنے دور میں سبھی بڑی پروڈکشنز اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا، ان کی آخری فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ تھی جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے سنجے دت کے ساتھ کام کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یمن کی آزادی قریب ہے جارحوں کے خلاف قومی اتحاد کی ضرورت
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی انصار الله سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے
اپریل
پاکستان امریکا کے ہر مطالبے کو پورا نہیں کر سکتا
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر امریکا
جون
الازہر کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی مذمت
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: مصر کی جامعہ الازہر نے فلسطینی عوام کو ان کی
فروری
امریکہ اسرائیل کے رویے پر پردہ ڈال رہا ہے: روس
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے ایک
جنوری
تل ابیب کا عرب ملک کے ساتھ گیس کا سب سے بڑا معاہدہ
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مصر کو
اگست
عرب ممالک صہیونی ہتھیاروں کے سب سے بڑےخریدار
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے اعلان کیا کہ 2022 میں اس حکومت کی
جون
آرمینیائی مظاہروں میں تقریباً 100 افراد زخمی
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت صحت نے آج صبح اعلان کیا کہ
جون
گنی بساؤ میں فوجی بغاوت؛ عبوری صدر مقرر، امبالو سینیگال روانہ
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: گنی بساؤ میں فوجی بغاوت کے بعد، جنرل انتا کو ملک
نومبر