’رشتوں کے خاتمے پر ہمیشہ مرد ہی مورد الزام ٹھہرائے جاتے ہیں‘، علی رحمٰن

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو معاشرہ ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہراتا ہے، چاہے وہ قصوروار نہ بھی ہو۔

معروف اداکار نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی، خاندان، رشتوں اور معاشرتی توقعات سے متعلق کئی موضوعات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں علی رحمٰن خان نے کہا کہ اُن کی والدہ اُن کی بہترین دوست ہیں، تاہم وہ اپنے والد کی شخصیت سے بہت متاثر تھے اور ہمیشہ اُن سے شاباش حاصل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

ان کے مطابق ماں اولاد کی تربیت کرتی ہے، جبکہ باپ یہ سکھاتا ہے کہ دوسروں سے کیسے برتاؤ کرنا ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اُن کے والد نے انہیں کبھی اداکاری سے نہیں روکا، البتہ یہ ضرور کہا کہ اداکاری کے ساتھ نوکری بھی جاری رکھو۔

انہوں نے موجودہ والدین اور ماضی کے والدین کے رویّے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے والدین اپنی اولاد کے دوست بن گئے ہیں، وہ اپنی محبت کا اظہار کھل کر کرتے ہیں، جبکہ ہمارے وقت میں والدین، خاص طور پر باپ، بچوں کے ساتھ سختی سے پیش آتے تھے۔

علی رحمٰن خان نے معاشرے میں مردوں کے جذبات سے متعلق رویّے پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مردوں سے یہی توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پریشانیاں چھپائیں اور اگر کوئی مرد اپنی تکلیف کا اظہار کرے تو لوگ اُسے طنز کا نشانہ بناتے ہیں کہ تمہیں کیا مسئلہ ہے، تم تو ٹھیک لگ رہے ہو۔

پروگرام کے دوران علی رحمٰن نے انکشاف کیا کہ ماضی میں رشتوں کے ٹوٹنے نے ان کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا۔

اداکار کے مطابق یہ صرف رومانوی رشتے نہیں تھے، دیگر قریبی رشتے بھی شامل تھے، میں ہر رشتے میں دل سے شامل ہوتا تھا اور 100 فیصد دیتا تھا، لیکن جب رشتہ ختم ہوتا تو مجھے بہت دکھ ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی رشتہ ٹوٹتا، الزام مجھے ہی دیا جاتا، حالانکہ میں غلط بھی نہیں ہوتا تھا، یہی چیزیں میری ذہنی حالت پر اثر انداز ہوئیں۔

اداکار علی رحمٰن خان کا شمار پاکستان کے مقبول فنکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اقوام متحدہ میں ملازمت سے کیا، بعد ازاں نوکری چھوڑ کر فل ٹائم اداکاری کی طرف رخ کیا، انہیں شہرت ڈرامہ سیریلز دیار دل اور گرو سے حاصل ہوئی۔

مشہور خبریں۔

سعودی اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں:  میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے

14 سال سے صوبہ سندھ کو ڈاکو چلا رہے ہیں

?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر برائے منصوبہ

شام میں داعشیوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ امریکی،

گیلنٹ کی برطرفی؛ اندرونی تنازعات میں شدت

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم

اسرائیل کا 2025 کا ڈراؤنا خواب؛ تل ابیب یمن سے نمٹنے میں ناکام کیوں؟

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یمن نے سال 2024 کا اختتام امریکہ اور صیہونی حکومت

غزہ میں تل ابیب کا نصف ملین ڈالر کا غبارہ تباہ

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی فوج کا ایک غبارہ جو کہ غزہ کی پٹی

نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی کا پروگرام حتمی ہے، شہباز شریف

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر کشمیر کے شہریوں کا ردعمل

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے