خاقان شاہنواز نے خود کو کرینہ کپور کے بیٹے کے لیے فٹ قرار دے دیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار خاقان شاہنواز نے خود کو بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے کے کردار کے لیے فٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے اچھے بیٹے بن سکتے ہیں۔

خاقان شاہنواز نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کی پیدائش سیال کوٹ میں ہوئی تھی اور انہوں نے بورڈنگ اسکول سے تعلیم حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ زمانہ طالب علمی میں تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے، اس کے بعد انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پر کانٹینٹ کریئیٹرز کے طور پر کام شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے شہروں میں کیریئر کاؤنسلنگ نہیں ہوتی، اس لیے انہیں بھی اپنے کیریئر کے حوالے سے کوئی سمجھ نہیں تھی، اسی وجہ سے ہی انہوں نے مختلف کام کیے۔

خاقان شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے شہروں میں کسی حد تک کیریئر کاؤنسلنگ ہوتی ہے، چھوٹے شہروں میں اس کا کوئی تصور نہیں، اس لیے بچوں کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ٹیلی وژن پر آنے کے بعد شہرت ملی اور لوگوں نے انہیں پہچاننا شروع کیا۔

خاقان شاہنواز نے ایک مداح خاتون کا قصہ بتایا کہ انہیں رضا سموں کی شادی پر ایک خاتون ملیں جو ان کے کسی ڈرامے سے شدید متاثر تھیں اور ان کے سامنے رونے لگیں۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون نے انہیں کہا کہ ان کے ساتھ لڑکی غلط کام کر رہی ہیں، وہ اچھے بچے ہیں، لڑکی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور پھر خاتون رونے لگیں۔

خاقان شاہنواز کا کہنا تھا کہ خاتون سمجھ رہی تھیں کہ ان کے ساتھ جو ڈرامے میں ہو رہا ہے، وہ حقیقت ہے، اس لیے وہ ان کے سامنے رونے بھی لگیں۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں خاقان شاہنواز کا کہنا تھا کہ بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور عمر میں ان سے کافی بڑی ہیں، اس لیے وہ ان کے ساتھ بیٹے کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

خاقان شاہنواز نے کہا کہ وہ کسی بھی فلم یا ڈرامے میں کرینہ کپور کے بیٹے کا کردار خوب نبھا سکیں گے، کیوں کہ اداکارہ عمر میں ان سے بڑی ہیں، ان کی عمروں میں بہت زیادہ فرق ہے، اس لیے وہ ان کے بیٹے ہی بن سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال کیلئے ’بائنڈنگ‘ فریم ورک کا مطالبہ

?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے مصنوعی ذہانت اور

شام کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران، روسی فیڈریشن اور جمہوریہ ترکی کے نمائندوں نے

غزہ کے بچوں کا بچپن اغوا؛ اور خواب جو ملبے تلے دب گئے

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت

وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل پر سیلاب زدگان کے لیے متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پہنچے گی

?️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل پیر کے روز ہوائی اڈے

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل تیسرے مہینے اضافہ

?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مسلسل

امریکہ میں اسلامو فوبیا عروج پر

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس

سعودی ولی عہد ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کیوں کررہے ہیں؟

?️ 12 جون 2021سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور سعودی

بائیڈن بھیک مانگنے کے لیے خطے میں آئے ہیں: امریکی رپورٹر

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    ایک صہیونی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیوز میکس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے