حالیہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟

حالیہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟

?️

سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسرائیل کو کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے خلاف سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست پاکستان کی جوہری طاقت اور محور مقاومت کے ممالک کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اسرائیل کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی فوجی تصادم کی کوشش جنگی تباہی حتیٰ جوہری جنگ کی صورت میں سامنے آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کی مذمت کی

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے اور اسرائیل کے پاس ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

خواجہ محمد آصف نے صہیونی ریاست کی فلسطینی مزاحمتی تحریک، حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف شکستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے مسلمان بھائیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران، لبنان اور غزہ کے عوام کے لیے حتمی فتح کی تمنا کرتے ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے پاکستان کو درپیش بیرونی خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان اور دیگر وابستہ گروہ، جو افغانستان کی سرزمین سے سرگرم ہیں، پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور ایسے عناصر کو ناکام بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے پاکستان نے لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے قتل کی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی پاکستان کی نظر میں اسرائیل کیا ہے؟

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کو اس کی جارحانہ کارروائیوں سے روکے اور مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

مشہور خبریں۔

سوئس کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کا سلسلہ جاری

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:جرمنی کے ہیمبرگر ایبینڈ بلاٹ نامی ایک آزاد تحقیقی ٹیم نے

صہیونیوں کو چھ دن کا پانی اور خوراک ذخیرہ کرنے کی نصیحت

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے اعلان کیا ہے

26 سال بعد بی بی سی کی مکاری کا انکشاف

?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک مطالعے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی شاہی

صوبے کے ہر شہری کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں: مراد علی شاہ

?️ 4 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہے کہ صوبے

پیجر کیا ہے، اسے کیوں اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: پیجر ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو اکثر ممالک میں سیکیورٹی

آج اسرائیل کے لیے نہایت مشکل دن ہے؛نتین یاہو کا اعتراف 

?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے حملے میں 7 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت

امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے