🗓️
سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے کربلا ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے اور انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج مسلمان نواسۂ رسول اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں 9 محرم کے جلوس برآمد، حکومت کی جانب سےسیکیورٹی ہائی الرٹ
عمر ایوب نے کہا کہ شہادت امام حسین ایک المناک واقعہ ہے جو امت کو صدیوں بعد بھی افسردہ اور غمگین کرتا ہے، علماء اور مشائخ کو محرم الحرام کا حقیقی پیغام امن، ایثار، قربانی، برداشت اور اتحاد کو اجاگر کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعۂ کربلا شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں ‘یومِ عاشور’ سخت سیکیورٹی انتظامات میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں بانیٔ پی ٹی آئی کے پیچھے متحد ہو کرنا انصافی کے خاتمے کے لیے اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی آمد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان
🗓️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان آج
مارچ
فلسطین کے حامیوں کا امریکی وزیر خارجہ کے گھر کے سامنے مظاہرہ
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ فلسطینی حامی مظاہرین جمعرات کو
جنوری
اسرائیل نے جان بوجھ کر جولان کی بفر لائن معاہدے کی مخلافت کی
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں: شام میں مصالحت کے لیے روسی مرکز کے وائس
اگست
دنیا کو صیہونی حکومت کا احتساب کرنا چاہیے:پاکستانی اخبار
🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ویانا مذاکرات کے عین وقت میں صیہونی حکومت کی ایران مخالف
دسمبر
جھوٹ بولنے، مالی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں امریکی نمائندہ گرفتار
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندے جارج سینٹوس، جن کے جھوٹ پہلے
مئی
غزہ جنگ جاری رہی تو بھاری جانی نقصان ہوگا؛صیہونی فوج کے اعلیٰ افسر کا انتباہ
🗓️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سینئر جنرل اسحاق بریک نے خبردار کیا
مئی
یومِ آزادی پراداکاروں کی جانب سے قوم کو مبارکباد
🗓️ 14 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی اداکاروں نے بھی
اگست
ہماری ترجیح جوبائیڈن اور ڈیموکریٹس کے ڈراؤنے خواب کو چکناچور کرنا ہے:ٹرمپ
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی
ستمبر