وزیراعلی مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ماحولیات کو بہتر بنانے کے مشن کے فروغ کا منفرد انداز، مریم نواز شریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے علامتی مارچ کے ذریعے ماحول کے تحفظ کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا، مریم نواز نے اپنی گاڑی میں مارچ کی قیادت کی، ای پی اے فورس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل مارچ میں شامل تھے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں، مارچ کا مقصد پنجاب کو آلودگی اور پلاسٹک تھیلوں کے استعال سے پاک کرنے کے مشن کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق ای پی اے فورس نے زیرو پالوشن، اور زیرو پلاسٹک کی تحریروں والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، ای پی اے فورس صنعتوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے پیغام دیا کہ ستھرا اور سرسبز پنجاب ہم سب کی مشترکہ جدوجہد ہے، پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کینسر اور دیگر مہلک امراض پیدا کرتی ہے، آلودگی سے نجات کا مطلب بیماریوں سے نجات ہے۔

پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی کے خاتمے کی باضابطہ فورس بنائی ہے، صنعتوں سمیت ہر شعبے کو آلودگی سے پاک کرنے کی جامع حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل کرنے والا بھی پنجاب پہلا صوبہ ہے۔

مشہور خبریں۔

کملا ہیرس ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کی تلاش میں 

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کی سیاست کے ماہر جوئل روبن نے کہا کہ

یمنی مزاحمت کے بارے میں مغربی میڈیا کی غلط بیانیوں پر عالمی خاموشی 

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی میڈیا ایکٹویست طلعت ناجی کا کہنا ہے کہ مغربی

نتن یاہو نے معیشت کو اپنی سیاسی قربان گاہ پر چڑھا ! وجہ ؟

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "زمان یسرائیل” کے ایک تجزیہ کار کا کہنا

صدر مملکت سے نگران وزیرقانون کی ملاقات، انتخابات پر تبادلہ خیال، آئین کی بالادستی پر زور

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی وزیر

حکومت امریکا کیساتھ سندھ طاس معاہدے کی بحالی کا معاملہ اٹھائے، آبی ماہرین

?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی مدد

اردگان کی جیت کے 5 اہم اسباب

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کے اختتام اور موجودہ صدر کی جیت

امریکی صدر کے یوکرین نہ جانے کی وجہ

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سکیورٹی

ایران کے خلاف جنگ کے امریکی اتحادیوں کے لیے سخت نتائج؛ صہیونی میڈیا کی زبانی

?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ واشنگٹن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے