معاشی اصلاحات: بنیادی تنخواہوں کے نظام کے خاتمے، ہسپتالوں کیلئے نئے منصوبے پر غور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پبلک سیکٹر میں نان گزیٹڈ اسٹاف سے شروع کرکے بنیادی تنخواہوں کے اسکیلز (بی پی ایس) کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے، اور ان کی جگہ کنٹریکٹ پر مبنی افرادی قوت کو پبلک سیکٹر میں اصلاحات کے حصے کے طور پر لایا جا رہا ہے تاکہ بجٹ پر طویل مدتی کیش بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

میڈیا کے مطابق مجوزہ اصلاحات میں سے ایک اور میں تمام وفاقی پبلک سیکٹر کی طبی سہولیات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کی بنیاد پر طبی سیاحت کے لیے نیم تجارتی مراکز میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاکہ حکومت کے سماجی و اقتصادی مقاصد کے لیے وفاقی بجٹ پر بوجھ ڈالنے کے بجائے فنڈز حاصل کیے جا سکیں۔

باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے ان اقدامات پر عالمی بینک سمیت کثیر الجہتی قرض دینے والی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ان پر عمل درآمد کے لیے ان کی تکنیکی اور مالی مدد حاصل کر سکتی ہے۔

حکومت نے پہلے ہی پنشن اصلاحات جاری کردی ہیں جس کے تحت پنشن کے موجودہ نظام کی جگہ سول اور مسلح افواج میں مستقبل میں ہونے والی تمام بھرتیوں میں شراکتی پنشن اسکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس کا مقصد پنشن بل میں اضافے کو محدود کرنا ہے جو کہ 10 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جس میں موجودہ سال کے بجٹ میں فوجی پنشن کی مد میں 665 ارب روپے اور سول پنشن کی مد میں 220 ارب روپے سے زیادہ شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ سینٹرل سپیریئر سروس (سی ایس ایس) اور صوبائی سروس کمیشن (پی ایس سی) کے امتحانات کے ذریعے بھرتی ہونے والے موجودہ افسران کے حقوق محفوظ رہیں گے، لیکن تازہ بھرتیوں کی اکثریت طویل مدتی فوائد جیسے طبی تحفظ کے بغیر یکمشت تنخواہوں پر ہوگی، تاہم انہیں انشورنس کی سہولت حاصل ہوگی۔

اس طرح کی بھرتی پر کارکردگی کے کلیدی اشاریوں کی بنیاد پر تین سے چھ ماہ کے نوٹس پر برطرف کیے جانے یا اخراج سے مشروط ہوگی اور اس طرح عوامی خزانے پر طویل مدتی کیش بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی، کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ بی پی ایس سسٹم میں بہت سے حوالوں سے بجٹ پر بوجھ بڑھتا ہے جن میں پنشن، میڈیکل کوریج، الاؤنسز وغیرہ شامل ہیں۔

اس اقدام سے ابتدائی طور پر 35 سے 40 ارب روپے کی سالانہ بچت ہونے کا تخمینہ ہے بشرطیکہ وفاقی وزارتوں کے علاوہ تمام ادارے اور کارپوریشنز، بی پی ایس سسٹم کے غبارے کے اثر سے نکل کر خصوصی پیکج کی طرف منتقل ہوں۔

اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتال جیسے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہسپتال یا پولی کلینک، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہسپتال، شیخ زید ہسپتال لاہور اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کراچی کے ساتھ ساتھ متعدد ڈسپنسریوں کو قابل توسیع مدت کے معاہدوں یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے ہسپتال کی آؤٹ سورسنگ کا عمل پہلے ہی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ہسپتالوں پر تقریباً 10 ارب روپے خرچ کیے جاتے ہیں جو غریبوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خود سے فنڈز پیدا کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، ایک عہدیدار نے کہا کہ صرف پمز کی مینٹیننس کے لیے سالانہ تقریباً 3 ارب روپے درکار ہیں حالانکہ اس کی وسیع اراضی میں بلند و بالا عمارتوں کی گنجائش ہے جو کہ وسائل پیدا کر سکتی ہے اور آغا خان فاؤنڈیشن جیسے اداروں کی مدد سے طبی صحت کی بہتر سہولیات کے ساتھ طبی سیاحت کو راغب کر سکتی ہے۔

عہدیدار کے اندازے کے مطابق، معیار کی یقین دہانی، ہموار عمل درآمد اور بیرونی امداد کے ساتھ، صرف اسلام آباد میں قائم صحت کی سہولیات کا تخمینہ ہے کہ وہ پانچ سال سے بھی کم عرصے میں 80 ارب روپے سے 100 بلین روپے پیدا کر سکتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا ایران کے خلاف فوجی جارحیت ختم کرنے کا اعلان 

?️ 10 جون 2026سچ خبریں: امریکی فوج کی تروریست سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے اعلان کیا

لبنان سے معاہدہ ایک بڑی غلطی ہوگی:صیہونی وزیر داخلہ

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی

ہیروشیما کے جرم پر امریکی تکبر ابھی بھی باقی

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق امریکی صدر

ہم کسی تیسرے فریق کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: محسن رضائی

?️ 9 جون 2026سچ خبریں: سرلشکر محسن رضائی، مشاور نظامی فرمانده کل قوای ایران، نے

خاشقجی کے قاتل کے لیے بن سلمان کا نیا مشن

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:  آل سعود کے راز افشا کرنے والے مجتہد نے ٹویٹر

اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم

?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی

امریکی پابندیوں کی وجہ سے کوبا میں نومولود بچوں کی اموات کی شرح دوگنا

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:کیوبا کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے کے مطابق امریکی پابندیوں

فلسطین نے عالمی برادری سے اسرائیلی بستیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کے مطابق وزارت نے مقبوضہ فلسطینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے