?️
سچ خبریں: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم قواعد و ضوابط کی بات کر رہے ہیں اور جب قوانین بن جائیں گے تو ایکس پر پابندی ختم ہو جائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہ کر ذہنی طور پر پریشان ہو گئے ہیں،ایک طرف وہ کہہ رہے ہیں کہ فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے اور دوسری طرف کہہ رہے ہیں کہ محسن نقوی فوج کا نمائندہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹا گرام، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی لگائی جائے‘
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی ان کی خواہشات پوری کرنے کو تیار ہے، لیکن خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، انہیں خواب دیکھنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے معافی مانگیں، یہ تسلیم کریں کہ انہوں نے یہ سب کیا، غلطی ہوئی، پہلے آگ لگا دیں اور پھر معافی مانگ لیں، ایسا نہیں ہوتا۔
سوشل میڈیا قوانین کے بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ہیں، بلکہ ہم قواعد و ضوابط کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعدد ممالک میں سوشل میڈیا کے لیے قوانین موجود ہیں اور ہر ملک میں مسائل کے حل کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں، آزادی بیان کا غلط استعمال ہوتا ہے اور ہمارے معاشرے میں بگڑی ہوئی روایات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔ ڈیجیٹل دہشتگردی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کی جاتی ہے، قوانین بن جائیں تو ایکس پر پابندی ختم ہو جائے گی اور تمام اکاؤنٹس قواعد و ضوابط کے تحت چلنے چاہئیں۔
عظمیٰ بخاری نے سولر پروگرام کے بارے میں کہا کہ 100 سے 200 یونٹ والے صارفین کو سولر فراہم کریں گے اور 200 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو بھی سولر دیں گے۔
مزید پڑھیں: ’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق
انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی تکالیف کا احساس ہے، نواز شریف نے آئی ایم ایف سے جان چھڑا دی تھی، لیکن اب آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے سخت شرائط ہیں جنہیں ہم بھگت رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہمیشہ قوموں کو نقصان کیسے پہنچاتا ہے؟ وزیر اطلاعات پنجاب کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نظریہ
جولائی
سپریم کورٹ میں عارضی بنیادوں پر ججوں کی تعیناتی کیوں کی جا رہی ہے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ نے 19 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
جولائی
غزہ میں انسانیت کی موت دنیا کی نظروں کے سامنے
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں
جنوری
صیہونی حکومت کے ساتھ لبنان کا گیس تنازعہ؛ امریکی ثالث بیروت پہنچے
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے آج منگل کو
جون
میانمار میں سابق برطانوی سفیر کی گرفتاری
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: جمعرات کو باخبر مغربی ذرائع نے میانمار میں سابق
اگست
ایران میں سیکڑوں قیدیوں کی سزا میں کمی اور معافی
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:ایرانی روحانی پیشوا سید علی خامنہ ای کو متعدد قیدیوں کی
مارچ
ایف بی آر مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 مہینوں کے
ستمبر
سجل علی شہرہ آفاق ناول ’امراؤ جان ادا‘ پر بننے والی سیریز میں کاسٹ
?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ سجل علی کے شائقین کے لیے
جنوری