?️
پشاور (سچ خبریں) صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ویڈیو بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے خصوصاً ملاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات سے بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے افسوسناک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں عملے کے پانچ افراد شہید ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اس ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور ادارے ریسکیو اور ریلیف کاروائیوں میں مصروف ہیں، اس صورتحال میں ہم لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیر اعلی ہاؤس میں کنٹرول روم کے ذریعے تمام صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، متاثرہ اضلاع کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں اور بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے ہیوی مشینری لگا دی گئی ہے، املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ان قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کریں گے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ہمارے منتخب عوامی نمائندے بھی اس وقت متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، منتخب نمائندے بھی مقامی انتظامیہ کے ساتھ کوارڈینیشن رکھیں، انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔


مشہور خبریں۔
لاوروف: ایران کے خلاف جنگ کا ایک اہم مقصد تیل پر قبضہ تھا
?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بیان
اپریل
بائیڈن کی مقبولیت میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ کمی
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایکنئے سروے کے مطابق موجودہ امریکی صدر
جنوری
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گواہان
دسمبر
عالمی طاقتوں کی دوڑ میں سعودی میزائل پروگرام قبل از وقت پیدا ہونے والا بچہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ٹھوس ایندھن پروڈکشن کمپلیکس کی نئی تصاویر کے
جنوری
آگ اور خون کے مناظر؛ بحری جہاز "میڈلین” غزہ کے پانیوں کے قریب پہنچ گیا
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: جب بین الاقوامی کارکنوں کو لے جانے والا بحری جہاز
جون
ڈیمز فنڈز حکومت کے بجائے ڈیمز کیلئے ہی استعمال ہونا چاہیے، سابق اٹارنی جنرل
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز
اکتوبر
سائنسدانوں نے انسانی جسم سے بجلی بنانے والی بیٹری کی تیار
?️ 16 فروری 2021واشنگٹن ڈی سی {سچ خبریں} آج سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے
فروری
دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، وزیر قانون
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
اپریل