پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 مئی تک ملتوی

🗓️

لاہور(سچ خبریں)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی جس کے لیے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا۔

تاہم آج اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی ملتوی کر دیا۔

اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس اب 16 مئی کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔

دریں اثنا چودھری پرویز الہٰی نے اجلاس ملتوی کیے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ناگفتہ بہ حالات کی وجہ سے آج کا اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں تھا، موجودہ حالات کی وجہ سے اجلاس کو سوموار 16 مئی 2022 بوقت دن ساڑھے 11 بجے تک کے لیے ملتوی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے افسران کو پولیس کے ذریعے غیر قانونی طور پر حراساں کیا جا رہا ہے، کچھ افسران گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ بہت سے مزید افسران کو پولیس گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پولیس نے ایوان میں گھس کر اراکین اسمبلی پر تشدد کیا، ہماری ایک رکن اسمبلی تشدد کئے جانے کی وجہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

 

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال میں ایسے حالات پیدا نہیں ہوئے جو شریفوں نے اقتدار ملنے کے چند روز میں پیدا کر دیے۔

مشہور خبریں۔

کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیرکا ویڈیو بیان

🗓️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر  پاکستانی سفیر

حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار

🗓️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی

غزہ میں قدم رکھا تو موت تمہارا مقدر ہو گی:القسام برگیڈ کا صیہونیوں کو انتباہ

🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو پیغام

حکومت کا ٹی ٹی پی کے کئی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

🗓️ 6 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی

حماس نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی مذہبی جنگ کے بارے میں خبردار کیا

🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے رہنماوں میں سے ایک

کوئی پائلٹ نیتن یاہو کے طیارے کو اڑانے کو تیار نہیں

🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 نے رپورٹوں میں بتایا ہے کہ

اسموگ تدارک کیس: تعمیرات پرپابندی برقرار، ’ورک فرام ہوم‘ پالیسی بنانے کا حکم

🗓️ 29 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں تعمیرات

تل ابیب کا جنوبی لبنان سے دستبردار نہ ہونے کا بہانہ

🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آج اعلان کیا گیا ہےکہ تل ابیب سے توقع ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے