وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام غیرشرعی قرار دے دیا۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں رائج سودی نظام کے خلاف درخواستوں پر 19سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیرشرعی قرار دے دیا اور حکومت کو ہدایت کی کہ تمام قرض سود سے پاک نظام کے تحت لیے جائیں اور دسمبر 2027 تک معاشی نظام کو سود سے پاک کیا جائے۔

چیف جسٹس شرعی عدالت نور محمد مسکانزئی، جسٹس محمد انور اور جسٹس خادم حسین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کے حوالے سے دائر درخواستوں پر کیس کی سماعت کی۔

وفاقی شرعی عدالت نے کہا کہ کیس میں اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کی رائے لی گئی اور تمام فریقین نے سود سے پاک بینکنگ نظام کے بارے میں رائے دی۔

وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف درخواستوں پر 19 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے قرض ادائیگی میں تاخیر پر انٹرسٹ لینے پر پابندی عائد کردی اور ویسٹ پاکستان منی لانڈر ایکٹ کو بھی خلافِ شریعت قرار دے دیا۔

جسٹس سید محمد انور نے فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ معاشی نظام سے سود کا خاتمہ شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے اور ملک سے ربا کا خاتمہ ہر صورت کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے قرض کی رقم سے زیادہ وصولی ربا کے زمرے میں آتا ہے اور اسلامی بینکاری نظام رسک سے پاک اور استحصال کے خلاف ہے۔

شرعی عدالت نے حکومت کو اندرون و بیرونی قرض سود سے پاک نظام کے تحت لینے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے انٹرسٹ ایکٹ 1839 اور سود کے لیے سہولت کاری کرنے والے تمام قوانین اور شقوں کو غیرشرعی قرار دیتے ہوئے قرض ادائیگی میں تاخیر پر انٹرسٹ(سود) لینے پر پابندی عائد کر دی۔

شرعی عدالت نے یکم جون 2022 سے انٹرسٹ لینے سے متعلق تمام شقوں کو غیرشرعی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت تمام قوانین میں سے ’انٹرسٹ‘ کا لفظ فوری حذف کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی اور سود سے پاک بینکاری نظام کے لیے پانچ سال کا وقت کافی ہے اور توقع ہے کہ حکومت سود کے خاتمے کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسلامی بینکنگ کا ڈیٹا عدالت میں پیش کیا گیا اور سود سے پاک بینکاری دنیا بھر میں ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سود سے پاک بینکنگ کے منفی اثرات سے متفق نہیں اور معاشی نظام سے سود کا خاتمہ شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے لہٰذا وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ دو دہائیاں ہو چکیں لیکن سود کے خلاف حکومتوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے اور حکم دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 31 دسمبر 2022 تک قوانین میں تبدیلی کریں۔

وفاقی شرعی عدالت نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پانچ سال کا وقت دیتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ وہ 31 دسمبر 2027 تک ملک کا معاشی نظام سودی نظام سے پاک تشکیل دے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ سودی نظام کے خلاف قوانین کے بارے میں پارلیمنٹ میں سالانہ رپورٹس پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت میں سودی نظام کے خلاف کیس کئی دہائیوں سے زیر سماعت ہے لیکن آج تک فیصلہ نہ ہوسکا۔

سودی نظام کے خاتمے کے لیے شرعی عدالت میں پہلی درخواست 30 جون 1990 میں دائر کی گئی، سابق چیف جسٹس شرعی عدالت نے ڈاکٹر تنزیل الرحمن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا جس نے 14 نومبر 1991 کو فیصلہ سنایا اور 30 اپریل 1992 تک عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

تاہم اُس وقت کی مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

23 دسمبر 1999 کو سپریم کورٹ نے شرعی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور 30 جون 2000 تک فیصلے پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں 2002 میں نظرثانی اپیل دائر کردی، 24 جون 2002 کو شرعی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا گیا اور ربا کی تشریح کے لیے مقدمہ واپس شرعی عدالت بجھوا دیا گیا۔

گزشتہ 19 سال سے شریعت کورٹ میں سودی نظام کیخلاف کیس زیر التوا ہے، اس دوران کئی سماعتیں ہوئیں، متعدد درخواست گزار اور عدالتی معاونین انتقال کر گئے۔

فیڈرل شریعت کورٹ کے 9 چیف جسٹس صاحبان مدت پوری کر کے گھر چلے گئے جبکہ 2002 سے 2013 تک مقدمے کی سماعت نہ ہو سکی۔

2013 سے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی اور آج 19سال بعد مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

پاپولر فرنٹ: غزہ کے لیے امدادی جہازوں کو چھوڑنا توہین آمیز ہے

?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اعلان کیا

سعودی بیلسٹک میزائل پروگرام پر سعودی اہلکار کا پہلا ردعمل

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بیلسٹک میزائل کی

پاکستان کے اندر آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں: فواد چودھری

?️ 12 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے

معیشت ترقی کی راہ پرگامزن، اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے، وزیر خزانہ

?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

جرمنی میں ہم جنس پرستی پر تنقید کی وجہ سے مسلمان بچہ اپنے خاندان سے جدا

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں: ایک ویڈیو آن لائن شائع ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا

اسرائیلی فوج کا سلوان علاقے پر حملہ، فلسطینی شہری کا گھر مسمار کردیا

?️ 13 جولائی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں

شہباز شریف جو بھی ذمہ داری دیں گے، دیانت داری سے نبھاؤں گا۔ رانا ثناءاللہ

?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شہباز شریف

اماراتی کمپنی افغانستان میں فضائی ٹریفک کی منتظم

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     طالبان کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے