?️
لاہور(سچ خبریں)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی جس کے لیے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا۔
تاہم آج اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی ملتوی کر دیا۔
اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس اب 16 مئی کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا۔
دریں اثنا چودھری پرویز الہٰی نے اجلاس ملتوی کیے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ناگفتہ بہ حالات کی وجہ سے آج کا اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں تھا، موجودہ حالات کی وجہ سے اجلاس کو سوموار 16 مئی 2022 بوقت دن ساڑھے 11 بجے تک کے لیے ملتوی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے افسران کو پولیس کے ذریعے غیر قانونی طور پر حراساں کیا جا رہا ہے، کچھ افسران گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ بہت سے مزید افسران کو پولیس گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پولیس نے ایوان میں گھس کر اراکین اسمبلی پر تشدد کیا، ہماری ایک رکن اسمبلی تشدد کئے جانے کی وجہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال میں ایسے حالات پیدا نہیں ہوئے جو شریفوں نے اقتدار ملنے کے چند روز میں پیدا کر دیے۔


مشہور خبریں۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی سعودی ولی عہد سے خفیہ ملاقات
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے
مئی
16 تاریخ کو ملیر کی عوام سچے اور جھوٹا کا فیصلہ کر دے گی: خرم شیر زمان
?️ 8 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ
فروری
امریکہ نے اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے سے آگاہ کر دیا: آکسیوس کا انکشاف
?️ 9 اکتوبر 2026سچ خبریں: آکسیوس کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو ایران کے خلاف
اکتوبر
حکومت کا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق قانون میں تبدیلی کا فیصلہ
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف
فروری
بلوچستان بار کونسل، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
?️ 28 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حال ہی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے
اکتوبر
ایران جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 31 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کے مختلف ردعمل سامنے
مئی
کشمیری خواتین بھارتی تسلط کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہیں، مشعال ملک
?️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری رہنما
مارچ
معاریو: اسرائیلی معاشرہ اب نیتن یاہو کے جال میں نہیں پھنسے گا
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سیاسی نظام میں شدید ہنگامہ آرائی اور
مئی