?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے بعد قانون میں تبدیلی سے انتخابات کی مہم میں وزرا، اراکین اسمبلی سب حصہ لے سکیں گے۔ اس سے پہلے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، اور وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے، قانون کے منظوری کے بعد وزراء اور پارلیمنٹرینز انتخابی مہم چلا سکیں گے۔
خیال رہے کہ کوڈ اف کنڈکٹ قانون میں تبدیلی سے انتخابات کی مہم میں وزرا، اراکین اسمبلی سب حصہ لے سکیں گے۔ اس سے پہلے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔ حصہ لینے پر ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے قواعد کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس کے بعد ستمبر 2015ء میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر حکم امتناع کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کا کوڈ آف کنڈکٹ بحال کر دیا تھا۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے دوران اراکین پارلیمنٹ اور وزراء اپنے انتخابی حلقوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔


مشہور خبریں۔
پی آئی اے عملے کے پاسپورٹ ضبط کرے گی
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے
فروری
’قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ، مسلح افراج کو بدنام کرنا ہے‘
?️ 7 جون 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے
جون
ایلون مسک: میں مستقبل میں سیاست میں بہت کم رہوں گا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ارب پتی اتحادی ایلون مسک
مئی
فاروق عبداللہ نے پہلگام حملے میں سیکورٹی کی خامیوں پر سوال اٹھایا
?️ 22 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل
جون
روس اور یوکرین کے درمیان امن کا ایک اچھا موقع پیدا ہوا:ٹرمپ
?️ 2 دسمبر 2025 روس اور یوکرین کے درمیان امن کا ایک اچھا موقع پیدا
دسمبر
آئی ایم ایف کی سخت شرائط، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام رکنے کے قریب پہنچ گیا
?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باعث
نومبر
حزب اللہ نے صیہونیوں کو کن راکٹوں سے گرایا؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: العہد لبنان نیوز سائٹ نے لبنان کی حزب اللہ کو اینٹی
مئی
گارڈین: ٹرمپ غریبوں کی جیب سے امیروں کو دیتا ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے امریکی حکومت کے نئے
مئی