?️
کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمارے جاہل مفکرینِ دیواروں سے ٹکریں مار رہے ہیں۔ سکیورٹی تھنک ٹینک کی جانب سے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کی خبر پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اظہر من الشمس ہے کہ ہمارے جاہل مفکرینِ دیواروں سے ٹکّریں مار رہے ہیں، پہلے کہتے رہے کہ تحریکِ انصاف سوشل میڈیا پر کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے، اِن بیوقوفوں نے اربوں خرچ کر کے دیکھ لیا تو پتا چلا کہ نوجوانوں کے جذبات کے آگے اربوں کھربوں کی کوئی وُقعت نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق صدر پاکستان نے لکھا پھر کہا کہ بھائی یہ سب عمران خان کے سحر میں مبتلا ہیں، کلٹ بن گیا ہے جس کے نتیجے میں 90 فیصد پاکستانی غلط راستے پر چل پڑے ہیں اور راستہ کون دکھا رہا ہے؟ پرانے منجھے ہوئے چور اور لٹیرے، پھر آقاؤں کے مُلک سے جب ظلم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں تو کہا کہ تحریک انصاف کے بیرون ملک پاکستانی ہمدرد اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں تب ہی تو 90 فیصد کانگریسی نمائندوں نے مشترکہ بل پاس کردیا۔
عارف علوی کہتے ہیں کہ توبہ توبہ لفافہ صحافیوں نے پینترا بدلا کہ سارے کانگریس کی یہودی لابی عمران خان کی سپورٹ کر رہی ہے، کبھی دنیا کو ڈراتے ہیں کہ طالبان خان سے ہوشیار رہو، پھر یہودی لابی کا لیبل لگاتے ہیں، ہیجانی کیفیت طاری ہے اور سمجھ میں ککھ نہیں آرہا، اب کیا کریں؟ اپنا الّو کیسے سیدھا کریں؟ کیوں کہ ‘ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا’، اب اس سلسلے کی ایک نئی احمقانہ حرکت اس خبر سے ظاہر ہوتی ہے، کوشش ہے کہ آقاؤں کو اپنے کالے کو سفید کر کے کیسے دکھایا جائے؟


مشہور خبریں۔
شمالی غزہ کے کتنے شہری اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں؟
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 80 فیصد بے گھر
جنوری
ریاض، مصر اور امارات پر اردنی جماعتوں کا رد عمل
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اردنی نیشنلسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل ضعیف اللہ فراج نے المیادین
جنوری
اسرائیل کا صحافیوں کو قتل کرنے کا منصوبہ
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے غزہ کے متعدد صحافیوں کے نام اور
اکتوبر
ایران کے خلاف پابندیوں کا اس ملک کی سیاست پر کوئی اثر نہیں
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے جمعرات کو اعتراف کیا کہ
مارچ
شہید محمد الضیف کے بارے میں القسام بریگیڈز کے ترجمان کا پیغام
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کو ایک
جولائی
افغانستان میں زلزلہ سے متاثرین کی امداد میں روک
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکہ انسانی حقوق کا دعویٰ کر رہا ہے اور اس
جون
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت ہلالی
?️ 8 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن
جنوری
یو اے ای کی جیلوں میں ہونے والے تشدد کی کہانی؛ یورپی خاتون کی زبانی
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی انسانی حقوق کی محافظ ایک خاتوں نے اعلان
اکتوبر