?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور اعلٰی افسران شریک ہوئے اجلاس میں تونائی ڈویژن نے بجلی کی پیداوارمیں اضافے کی منصوبہ بندی سے متعلق بریفنگ دی یہ منصوبہ بندی دس سال کے لیے کی جاتی ہے، ضروریات کے مطابق حکمت عملی میں ضروری تبدیلیاں کی جاتی ہیں، منصوبہ بندی کا مقصد صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔
تمام صوبوں اور آزاد جموں وکشمیر حکومت سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے بجلی بل ادائیگی والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے، وزیر اعظم نے توانائی ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ ایسے گرڈ اسٹیشنز جہاں بلوں کی وصولیوں کا تناسب کم ہے وہاں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں تاکہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
دوسری جانب مشترکہ مفادات کونسل نے مستقبل میں سستی بجلی بنانے کے پلان کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹر یر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستی بجلی پیدا کی جائے گی۔ طویل مدتی پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ کیپسٹی اور غیرشفاف انداز میں ٹھیکے دینے کے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔
اگر ماضی میں ایسے پلان بنائے جاتے تو گردشی قرضے اور دیگر مسائل سے بچا جاسکتا تھا۔ حماد اظہر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پلان 2005 سے زیر التوا تھا اب اس پلان کے تحت مستقبل میں طلب ورسد کی پروجیکشن دیکھ کر بجلی پیدا کی جائے پلان کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ممکن نہیں ہے: وزیر خزانہ
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے
جون
ترکی میں داعش سے تعلق کے الزام میں 41 افراد گرفتار
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ نے داعش دہشت گرد گروہ سے
مئی
بے روزگاری اور معاشی صورتحال پر تنقید کرنے والے سعودی شہری کو 10 سال قید
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے ایک شہری کو بے روزگاری اور ملک
نومبر
چین کے ایگزم بینک نے کل 60 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے، شہباز شریف
?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی
شہید نصراللہ کی زندگی اور شخصیت ان کے بیٹے کی زبانی
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: سید جواد حسن نصراللہ، شہید سید حسن نصراللہ کے بیٹے
اکتوبر
فرانسیسی صدر کا اپنی کابینہ کو سخت حکم
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک میں بڑے پیمانے
جولائی
امریکہ میں شامی سفارت خانہ 10 سال سے زائد عرصے بعد دوبارہ کھل گیا
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں شامی سفارت خانہ 10 سال سے زائد عرصے
ستمبر
لبنان کے بعد غزہ کی جنگ بھی ختم ہونی چاہیے: ہاریٹز
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے صفحہ اول پر لکھا ہے
نومبر