ہفتہ وارمہنگائی میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کی کمی کے بعد مجموعی سالانہ شرح 15.15 فیصد ہوگئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 10 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 28 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 3. 33 فیصد مہنگے ہوئے، لہسن 2.97 اور دال مونگ 2. 84 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ انڈے 0.22، کیلے 0.75 اور ٹماٹر 0. 48 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گھی 0.36، جلانے والی لکڑی 0. 29 اور سگریٹ 0. 08 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران چکن 7.12 اور پیاز 0.55 فیصد سستی ہوئی۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کی تھی جس میں پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

آئی ایم ایف کی جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ رپوٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنےکا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو تین اعشاریہ دو فیصد رہنےکی توقع ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوجی غزہ جنگ میں جانے سے کیوں انکار کر رہے ہیں؟

🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ اس حکومت

حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے قیمتوں کے حوالے سے قانونی مجبوریوں کے ساتھ ہاتھ باندھ دیے۔

🗓️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)خرم دستگیر اور مصدق ملک نے کہا کہ ‘عمران

بائیڈن ایک بار پھر سعودی عرب کے لیے اپنی لائن پیچھے ہٹے

🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:        جرنل وال سٹریٹ نے خبر دی ہے

وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، (ن) لیگ کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، بلاول بھٹو

🗓️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پیلزپارٹی نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی نامزد کر دیا

🗓️ 5 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے میئر کے لیے

بھارت پورے خطے کے لئے خطرہ ہے

🗓️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف

پولیس اہلکاروں کو سچا، کھرا ہونا چاہیے اور ان کا کردار نا قابل مواخذہ ہونا چاہیے:سپریم کورٹ

🗓️ 9 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو

ستمبر میں ملکی قرضوں اور جی ڈی پی کا تناسب کم ہو کر 65.7 فیصد رہ گیا

🗓️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی قرضوں اور جی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے