?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کی کمی کے بعد مجموعی سالانہ شرح 15.15 فیصد ہوگئی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 10 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 28 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 3. 33 فیصد مہنگے ہوئے، لہسن 2.97 اور دال مونگ 2. 84 فیصد مہنگی ہوئی۔
اس کے علاوہ انڈے 0.22، کیلے 0.75 اور ٹماٹر 0. 48 فیصد مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گھی 0.36، جلانے والی لکڑی 0. 29 اور سگریٹ 0. 08 فیصد مہنگے ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران چکن 7.12 اور پیاز 0.55 فیصد سستی ہوئی۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کی تھی جس میں پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
آئی ایم ایف کی جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ رپوٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنےکا خدشہ ہے۔
آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو تین اعشاریہ دو فیصد رہنےکی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین کے شہر لوہانسک میں خوفناک دھماکے
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: پہلا زور دار دھماکا جمعہ کی رات لوہانسک کے مضافات
فروری
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے
?️ 27 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے
نومبر
12 روزہ جنگ میں ایران کی فتح نے علاقائی دفاعی حکمت عملیوں کو کیسے بدل دیا؟
?️ 28 جون 2025یمانیون نیوز کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران اور صہیونیستی ریاست کے درمیان
جون
موجودہ دورِ حکومت کی کرپشن کو بھی بےنقاب کیا جائے:عمران خان
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو
دسمبر
دسمبر میں پوٹین واشنگٹن کا دورہ کر سکتے ہین:ٹرمپ
?️ 24 اگست 2025دسمبر میں پوٹین واشنگٹن کا دورہ کر سکتے ہین:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ
اگست
فلسطینی قیدیوں کا اسرائیلی فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے بغیر کسی الزام کے حراست میں
مارچ
عراقی پارلیمنٹ عہدیدار کا قابض امریکی فوج کے بارے میں بیان
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن نے
فروری
وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات کا اجلاس، معاشی ترقی اور ریونیو میں اضافہ
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد، وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس اصلاحات
نومبر