?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے جس کی وجہ سے سے ملک بھر میں ایک دن میں مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 915 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو اٹھارہ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 915 ہوگئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 785 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.29 فی صد رہی۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 57 ہزار 281 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 903 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 تک پہنچ گئی۔
اب تک ملک میں 1 کروڑ، 21 لاکھ 90 ہزار 671 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 972 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 668 ہے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد: اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے
دسمبر
کیا عرب ممالک کے ساتھ صیہونی تعلقات کا منصوبہ دم توڑ رہا ہے؟
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:بحرین میں صیہونی سفیر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان
مارچ
کویت نے 30 ہزار غیر ملکی ملازمین کو باہر کیا
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: کویتی سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ
جنوری
2006 کی 33 روزہ جنگ اور طوفان الاقصی میں کیا فرق ہے؟
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: جب 33 روزہ جنگ حزب اللہ کے لیے فاتحانہ طور
اکتوبر
مغرب کی پابندیاں اس آدمی کی پیشانی پر خم نہیں لا سکیں
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: ایک جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ اس ملک کے
اگست
روس افریقہ میں کیا ڈھونڈ رہا ہے؟
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: افریقی براعظم میں زیادہ موجودگی حاصل کرنے کے لیے روس
اگست
یوکرین کا روسی نیوکلیئر پاور پلانٹس پر ناکام حملہ
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ
مئی
شہید نصراللہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا
?️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
اکتوبر