?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق مشاورت میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ شریک ہیں،سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے الزامات کا جائزہ لیا جارہا ہے،اجلاس میں مشاورت کے بعد از خود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا۔
آج ل کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا، کمشنر راولپنڈی نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے اور عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ میں غلط کام کرنے پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کہچری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ، میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی، مجھے الیکشن کروانے کے لیے تعینات کیا گیا لیکن میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا، میں نے دھاندلی کروائی، جو لوگ رات ہار رہے تھے ان کو ہم نے صبح جتوا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 14 امیدواروں کو غیر قانونی طور پر جتوایا ہے، میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں، میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے، مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو پھانسی دے دینی چاہیے، مجھے غلط کام کرنے کیلئے شدید دباو ڈالا گیا، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں، میں تمام بیوروکریٹس کو کہتا ہوں کہ کوئی بھی غلط کام نہ کریں، دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں، صرف فارم 45 اکٹھے کرلیں نتائج کلیئر ہو جائیں گے۔
کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بے ضابطگیاں چھوٹا لفظ ہے، اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز سے معذرت چاہتا ہوں، جب میں نے انہیں کہا آپ نے غلط کام کرنا ہے تو وہ بیچارے رُو رہے تھے، مجھ پر اب کوئی دباؤ نہیں، میرے باپ دادا انگریزوں سکھوں کیخلاف لڑے ہیں، اس ملک کو توڑنے کا حصہ نہیں بن سکتا، سوشل میڈیا اور اوورسیز پاکستانیوں کا بہت پریشر تھا، مجھے نیند نہیں آتی تھی۔


مشہور خبریں۔
دنیا بھر میں بے گناہوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گرد امریکا کی بے شرمی کی انتہا
?️ 1 مئی 2021(سچ خبریں) امریکا وہ ملک ہے جس نے دنیا بھر میں کروڑوں
مئی
بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بری
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ
جولائی
آرمینیا میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان مقابلہ
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: آرمینیائی وزیر دفاع سورین پاپیکیان کی پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ
دسمبر
شام میں صہیونی دراندازی کا سلسلہ جاری
?️ 14 جون 2026سچ خبریں:شامی ذرائع نے صہیونی حکومت کی جانب سے شام کی سرزمین
جون
صیہونی تجزیہ نگار: حماس کو اس وقت اس جنگ کا فاتح سمجھا جاتا ہے
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے اعتراف کیا: جنگ میں دونوں
اکتوبر
یمن میں اماراتی کرائے کے فوجی اسرائیل کا نیا ایجنڈا
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: جنوبی یمن میں جھڑپوں اور اماراتی کرائے کے فوجیوں کی
دسمبر
2021 میں انسانی حقوق کے سلسلہ میں مغربی کا سیاہ ریکارڈ
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:سال 2021 اپنے آخری ایام اور گھڑیوں سے گزر رہا ہے
دسمبر
امریکی میزائل دفاعی ذخائر کا بحران 2030 تک جاری رہنے کا خدشہ: سی بی ایس نیوز
?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی اور بین الاقوامی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ میزائل
اکتوبر