جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا،سراج الحق نے جماعت اسلامی پاکستان کی امارات دوبادہ سنبھال لی۔ منصورہ میں جماعت اسلامی کی ہنگامی مرکزی مجلس شوری کے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں ممبران شوریٰ کا کہنا تھا کہ جماعت کی ذمہ داریوں کو حسب سابق بطور امیر رہنمائی فرمائیں۔

مجلس شوریٰ کے کمیٹی اراکین جن میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، اسد اللہ بھٹو نے سراج الحق سے ملاقات کی۔اس حوالے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر استعفیٰ مسترد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پرمجلس شوریٰ نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے ہیں ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں اجلاس جاری ہے۔

قیصر شریف نے کہا کہ سراج الحق کچھ دیر میں مرکزی مجلس شوری سے خصوصی خطاب کریں گے، امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عام انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی کی امارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوشش اور محنت کے باوجود انتخابات میں مطلوبہ کامیابی نہیں دلاسکا، انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے بطور امیر جماعت اسلامی استعفٰی دیتا ہوں۔

ترجمان جماعت اسلامی کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے استعفیٰ پر کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کیا ہے جس میں شوریٰ اجلاس میں سراج الحق کے استعفے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں اپنے حملوں کو

پروازوں کی پابندیوں کی منسوخی کا اسرائیل سے تعلقات سے کوئی تعلق نہیں: ریاض

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:  سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ہفتے

افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کریں گے: دفتر خارجہ

?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش

اردن میں ناکام بغاوت کے پیچھے سعودی-اسرائیلی اتحاد کا خفیہ منصوبہ

?️ 7 اپریل 2021(سچ خبریں) اسرائیلی اخبار یدیعوت احارنوت نے اردن کے معتبر ذرائع کے

عراقی فوجی گاڑی پر بم دھماکہ؛5 اہلکار شہید

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فوجیوں کو لے جانے والی

سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

?️ 25 اپریل 2024ضلع خیبر: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر

اسرائیل کو ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے: فیدان

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران

صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے میں موساد کے خفیہ کردار کا انکشاف

?️ 28 دسمبر 2025 صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے میں موساد کے خفیہ کردار کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے