?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،انتخابات میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔جعلی مہریں لگی ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملوث ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔میں غلط کام کرنے پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کوئی دباوٴ نہیں، میرے باپ دادا انگریزوں سکھوں کیخلاف لڑے ہیں، اس ملک کو توڑنے کا حصہ نہیں بن سکتا۔ آج بھی ہمارے لوگ بیٹھ کر جعلی مہریں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں، صرف فارم 45 اکٹھے کرلیں نتائج کلیئر ہو جائیں گے،بے ضابطگیاں چھوٹا لفظ ہے۔جو لوگ رات ہار رہے تھے ان کو ہم نے صبح جتوا دیا۔ہم نے 14 امیدوارون کو غیر قانونی طور پر جتوایا ہے۔میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں۔میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے۔
مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ۔مجھے غلط کام کرنے کیلئے شدید دباو ڈالا گیا، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔میں تمام بیوروکریٹ کو کہتا ہوں کہ کوئی بھی غلط کام نہ کریں۔خیال رہے کہ 8فروری کوہونے والے انتخابات عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کیلئے کہا ہے۔احتجاج کا اعلان پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی کیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ میں خواتین اور بچوں کے غیر انسانی حالات پر اقوام متحدہ کی ہولناک رپورٹ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے ناصر
مئی
چین اور روس کے تعلقات بین الاقوامی تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کی علامت
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب
فروری
نیب ترامیم کیس: کیا عدالت پارلیمنٹ کو ترامیم لانے سے روک دے، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے
نومبر
اسلامی ممالک کو آیت اللہ خامنہ ای جیسے رہنما کی ضرورت ہے:جرمنی کے عالم دین
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں موجود مسجد امام مہدی کے امام
فروری
ٹرمپ کے سامنے جھکنے پر اسپین کی جرمن چانسلر پر سخت تنقید
?️ 11 مارچ 2026سچ خبریں:اسپین نے ایران کے خلاف حملے کے معاملے پر جرمنی کے
مارچ
فرانسیسی حکام کی غزہ امدادی قافلے کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پر باضابطہ تحقیقات
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: پیرس نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس
جون
بائیڈن اور زیلنسکی کی گفتگو میں کیا طے پایا ؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکہ اور
اگست
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ
?️ 10 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں
جون