?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، شکر ہے زمان پارک سے کلانشکوف نکلی توپ نہیں نکلی، کل فائل زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا یہ وقت ہی بتائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی عرب اور چین نے جھنڈی کرادی ہے دونوں پاکستان سے اکنامک رفام کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں، اسحاق ڈار 3ماہ تک مذکرات مکمل نہ کرا سکے، ڈالر 200 کا کروانے آئے تھے 300 کا کردیا، مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب آئی ایم ایف اجلاس مارچ کی بجائے اپریل تک موخر ہوگیا ہے، جہاں انفرادی ووٹنگ امریکہ کے پاس ہےجس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے، کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے کرپشن کے کیس 30 اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اور حقیقی جیل جانا پڑے گا، 90دن میں نگران حکومت ختم ہوجائےگی، 13 کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے ممبر بھی نہیں ہیں، نوازشریف کا انتظار کرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، پھر الیکشن کمیشن جانے اور سپریم کورٹ جانے، عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جاسکتا، کل مری میں سیشن جج عارف نسیم نے حکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کی درخواست کو خارج کردیا۔
قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی، سارا ملک جام ہوچکا ہے لوگ سڑکوں پر ہیں، سپریم کورٹ کے الیکشن کا فیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، وقت تھوڑا اور مقابلہ سخت ہے۔


مشہور خبریں۔
اداکار و اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں، شیزل شوکت
?️ 30 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے الزام
نومبر
اسرائیل کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے قابل نہیں:صیہونی سکیورٹی ذرائع
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صیہونی ماہر نے صیہونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا
مارچ
قدس فورس کے کمانڈر کا فلسطینی مجاہدین کے نام اہم خط
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فور س کے سربراہ نے
مئی
مریم نواز کی رمضان المبارک میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت
?️ 19 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے
فروری
مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج اعلان کیا
نومبر
شامی حکومت مخالفین کے درمیان تصادم
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:شامی حکومت مخالف اتحاد کے ایک رہنما نے مخالفین کے درمیان
مارچ
ایران کے حملوں سے ہمارے اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے؛امریکی ذرائع کا اعتراف
?️ 26 مارچ 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ ایران
مارچ
شہداء کا مشن ہماری مشعل راہ ہے:انصاراللہ کے سربراہ
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنی تازہ تقریر میں
نومبر