کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں: محبوبہ مفتی

کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں: محبوبہ مفتی

?️

سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال قبل بھارت کی جانب سے اس دن جموں و کشمیر کے لوگوں پر ڈھائے گئے مصائب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے انتہا مظالم و نا انصافی کے بیچ اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے مزاحمت کے سوا کوئی دوسرا چارہ ہی نہیں ہوتا ہے، موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دو سال قبل آج ہی کے روز اس سیاہ دن پر جموں و کشمیر کے لوگوں پر ڈھائے گئے مصائب کو بیان کرنے کے لئے نہ ہی الفاظ کافی ہیں اور نہ ہی تصاویر، جب بے انتہا جبر و ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہوں اور نا انصافی روا رکھی جا رہی ہو تو اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو منسوخ کرنے اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے لئے تھے، اس فیصلے سے ایک روز قبل ہی جہاں جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈروں بشمول نشینل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو نظر بند کر دیا گیا تھا وہیں وادی کشمیر میں ہر سو سناٹا چھا گیا تھا اور ایک سال سے بھی زیادہ کے عرصے تک لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا گیا تھا جبکہ انٹرنیٹ بھی بند کردیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

خاموشی اور جرم

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ نے حال ہی میں حکومت کو موجودہ

آئی ٹی ماہرین کاحکومت سے مالی نقصانات سے بچنے کے لیے وی پی این پر پابندیاں کم کرنے کا مطالبہ

?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وی پی این رجسٹریشن پالیسی پاکستان کے آئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان

?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین الاقوامی

سعودی حکومت کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ رویے کے حماس ریاض تعلقات پر اثرات

?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ مسئلۂ فلسطین کی

ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے نائب سربراہ برطرف

?️ 19 جون 2022میڈیا ذرائع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ جرمنی میں

سعودی عرب کی شام، ایران اور ترکی کی موجودگی میں عرب رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنے کی کوشش

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی کوشش ہے کہ شام سمیت تمام عرب ممالک

Perfect places to watch the sunrise in Bali while you honeymoon

?️ 13 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے