?️
کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اب احتجاج نہیں مزاحمت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی کے 39 ویں یوم تاسیس پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف دو قومیں ہیں ایک ظالم اور دوسری مظلوم ہے، پاکستان کے غریب عوام کا نصیب نہیں بدلا، اگر 75 سال بعد بھی حکمران اپنی روش پر قائم ہیں تو کچھ نہیں بدلنے والا، اب ایم کیو ایم احتجاج نہیں ظلم کے خلاف مزاحمت کرے گی۔
اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کل بھی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ہے، مردم شماری میں کراچی کا مکمل شمار ہونا چاہیے، کراچی کی لاپتہ آبادی کو اس مردم شماری میں بازیاب ہونا چاہیے، بلدیاتی الیکشن میں ہمارا بائیکاٹ جائز تھا کیوں کہ بلدیاتی الیکشن دھاندلی شدہ حلقہ بندیوں کے سبب دھاندلی شدہ ثابت ہوا، پاکستان کو ایم کیوایم کے آباؤ اجداد نے قائم کیا تھا، ملک کے موجودہ معاشی بحران سے صرف ایم کیو ایم ہی نکال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی قبضہ مافیا سے زمینوں کا قبضہ ختم کرایا جائے، گوٹھ آباد کے نام پر اربوں کمانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، کے الیکٹرک، سوئی گیس والے اپنا قبلہ جلد درست کر لیں، پاکستان کی پارلیمان میں جو کچرا جمع ہو گیا ہے اسے جلد ڈسٹ بن میں پھینک دیں گے، جن 80 فیصد لوگوں نے کراچی بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا وہ آج ایم کیو ایم کے پنڈال میں موجود ہیں۔
اپنے خطاب میں ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ مظلوم کراچی کی عوام کا مجمع ہے، اتنی بڑی تعداد میں لوگ یہاں حق پرستی کا ثبوت ہے، اللہ حق والوں کے ساتھ ہے، ہم مظلوموں سے کوئی کوتاہی یا غلطی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہم پر مظالم ہو رہے ہیں، آج کا دور اسلحہ نہیں ٹوئٹر چلانے کا ہے، آج ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلا کر لوگ عدالتوں کی پیشی سے بھاگ رہے ہیں، آج اس پنڈال میں سہراب گوٹھ کا پشتون، لیاری کا بلوچ اور تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اسکول سے 200 شہریوں کو اغوا کیا
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسیر اور رہائی پانے والوں کے امور کے سربراہ قدورا
دسمبر
خیبرپختونخوا: ہنگو میں فورسز کا آپریشن، 9 خارجی دہشتگرد ہلاک، ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی
?️ 19 جولائی 2025ہنگو: (سچ خبریں) ہنگو میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن
جولائی
گوریلوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی
?️ 13 ستمبر 2021جارجیا(سچ خبریں) جارجیا میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین نے
ستمبر
اقوام متحدہ ایک فرسودہ بنیاد
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ماؤ ننگ نے کہا کہ
نومبر
وزیر اعظم نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس
مئی
عالمی ادارے کی ٹرمپ اور اسرائیل کے جرائم پر سخت تنقید
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ میں صہیونیست
اپریل
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل
اپریل
اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے:صیہونی اخبار
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی ماہر نے اسرائیل کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران
نومبر