?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں اضافہ نہ کئے جانے پر 25 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کے دوران صرف ایمبولنسز کو پٹرول فراہم کیا جائے گا۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پٹرول پمپس بند رہیں گے۔
ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کم منافع کے مارجن پر پٹرول فروخت کرنے پر ہڑتال کی کال دی ہے کیونکہ ہمارے پاس ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،حکومت ہمارے مطالبات کی 17 نومبر کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس سے قبل چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایس عبدالسمیع خان نے مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر کو ملک میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
عبدالسمیع خان کے مطابق حکومت نے ڈیلرز کے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔بعد ازاں وفاقی وزیر حماداظہر سے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرادی تھی جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال 17 نومبر تک موخر کردی گئی تھی۔
دوسری جانب جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال کے باعث کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے ڈیلرز نے پٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ لوگ بھی بڑی تعداد میں پمپس پر پٹرول ڈلواتے نظر آرہے ہیں۔ پٹرول پمپس مالکان نے اپنی کمیشن بڑھانے کیلئے حکومت سے مذاکرات کئے تھے حکومت کی جانب سے 17نومبر تک کی ڈیڈ لائن مانگی تھی مگر حکومت نے اس پر کوئی جواب نہ دیا جس پر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25نومبر سے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شباک کے سابق سربراہ کی جگہ اہم امیدوار
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر
مارچ
چین اور امریکہ اہم اقتصادی امور پر اتفاق رائے پر پہنچے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے جنوبی کوریا کے بندرگاہی
اکتوبر
قبرس اور شام کے معاملے کی مشابہت ؛ اردوغان کے اتحادی کی نظر سے
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کے قوم پرست رہنما دولت باغچلی نے قبرس کے ترک
اکتوبر
کیا امریکہ کو یمن پر حملے کا علم تھا ؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ
دسمبر
نیٹو کے بارے میں پر ٹرمپ کے شکوک و شبہات
?️ 21 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی دوسری مدتِ
جنوری
مارب میں 35 سعودی کرائے کے فوجی مارے گئے
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: مارب شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحادی افواج
دسمبر
اسپین میں 27% ملازمین اپنی ملازمت چھوڑنے کے خواہاں
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: گزشتہ سال اسپین میں 30,000 افراد نے رضاکارانہ طور پر
فروری
امریکہ شام کا تیل لوٹنے والا قزاق:چین
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جلد
جولائی