?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اعلٰی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک سے نکلنے جانے کیلئے حتمی ڈیڈ لائن دئیے جانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی ڈیڈ لائن تک تمام اثاثے فروخت کرنے اور اپنے وطن جانے کے پابند ہوں گے،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے اور انکی جائیدادیں قرق کر دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق افغان شہری جاری کر دہ ڈیجیٹلائز ڈای تزکیرہ پر ہی پاکستان کا سفر کر سکیں گے،پاکستان میں پروف آف رجسٹریشن کے حامل افغان مہاجرین ہی سکونت اختیار کرنے کے اہل ہوں گے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور شہریوں کو بھی ممکنہ ڈیڈ لائن تک واپس جانا ہو گا۔ دوسری جانب وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف خصوصی کارروائیوں کے دوران رواں سال کے 65 مقدمات درج کئے اور درجنوں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کیا جو عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رہائش،روزگار اور کسی بھی قسم کا تعاون فراہم کرنا قابل دست اندازی جرم ہے۔ پولیس نے اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم 451 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر کے مختلف عدالتوں میں مقدمات پیش کیا۔


مشہور خبریں۔
عالمیہ میڈیا کا قم میں شہید امام خامنہ ای کی تشییع میں عوام کے سیلاب کی براہ راست کوریج
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: گزشتہ چند روز کے دوران ایران کے سپریم لیڈر شہید امام
جولائی
مذاکرات کے لئے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار
اپریل
ہم چین کو پاناما کینال پر حاوی نہیں ہونے دیں گے: ٹرمپ
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان
جولائی
غزہ جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو کی 7 ” نہیں” کیا ہیں ؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے آغاز
جنوری
میانمار فوج کے کمانڈر جنگی مجرم ہیں؛ اقوام متحدہ کا اعلان
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:میانمار میں فوجی بغاوت کے سلسلہ میں رپورٹ کے منظر عام
مارچ
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی
?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی اشیا کی خرید
جون
عالمی براداری نے مقبوضہ کشمیر کے لیے کیا کیا ہے؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے
اگست
اسرائیلی بکتر بند قافلہ تباہ؛ 5 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں نشانہ بنیں
?️ 27 مئی 2026 سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی تنظیم نے جنوبی لبنان میں ایک وسیع اور
مئی