سائفر کیس ،عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی ہوگا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل ہو گا ۔ سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے ۔ وزرات قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاحق سیکورٹی خدشات پر خط   لکھا گیا تھا۔

عدالت نے خط کے ذریعے وزارتِ قانون سے قانونی رائے طلب کر لی۔ خط میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت لانے کیلئے سکیورٹی کا کوئی خدشہ تو نہیں۔ عمران خان اہم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی بھی عدالت کے مدِ نظر ہے۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ اگر سکیورٹی خدشات نہیں تو سائفر گمشدگی کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں ہی ہو گی۔

یاد رہے کہ عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو 4 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کیا۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جبکہ اس سے قبل ایف آئی اے نے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں جمع کروایا تھا۔

چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا۔ ایف آئی اے نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

سعودی وزیر خارجہ کے دورہ دمشق کے بارے میں متضاد خبریں

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:دمشق میں ایک باخبر ذریعے نے آج روس ڈیلی نیٹ ورک

مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی سازش جڑ سے ختم: شیخ نعیم قاسم

?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے

تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس

روس کے مختلف علاقوں میں درجنوں یوکرائنی ڈرون مار گرائے جانے کی اطلاع 

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے رپورٹ کیا ہے کہ ملک کے فضائی

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا۔ وزیر خزانہ

?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے

قوم: نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غیر پائیدار جنگ بندی کے معاہدوں کو تباہ کر دیا

?️ 30 دسمبر 2025 سچ خبریں: دی نیشن نے فلوریڈا میں امریکی صدر سے اسرائیلی

مغرب اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی پالیسیاں منافقا نہ ہیں: پاکستانی وزیر دفاع

?️ 24 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے صہیونیست ریاست کے دہشت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے