کراچی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے : وزیر اعظم

وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

?️

کراچی (سچ خبریں)  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل اور عوام کی مشکلات کو نظر اندازنہیں کر سکتے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ملکی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے۔ کراچی کے شہریوں کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر ریلوے اعظم سواتی، وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی، وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور اعلان شدہ منصوبوں کا اجرا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی کے عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لئے تکنیکی اور مالی طور پر ممکنہ طریقے برؤے کار لائے جائیں۔وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس میں کہا کہ اس وقت وزیراعظم کی تمام تر توجہ کراچی شہر پر ہے کیونکہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے اس شہر کی خاص اہمیت ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو کراچی کے تین بڑے نالوں محمودآباد، گجر اور اورنگی،  ملیر اور لیاری کے دریاؤں اور نالوں کے اطراف سڑک کی تعمیر، سیوریج سسٹم اور  یوٹیلیٹیز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چئیرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ نالوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے اور تجاوزات ہٹانے کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے، محمودآباد اور اورنگی نالے پر پیش رفت  بالترتیب سو فیصد اور 98 فیصد ہے جبکہ گجر نالے پر سے تجاوزات ہٹانے میں نواسی فیصد پیش رفت ہو چکی ہے۔

دوسرے نالوں میں بھی یہ کام تیزی پکڑے گا۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بقیہ سول ورکس جون 2022تک مکمل کر لیا جائے گا۔وزیراعظم کو  گرین لائن اور اورنج لائن بی آر منصوبے کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گرین لائن اس سال اکتوبر سے فعال ہو جائے گی، وسط ستمبر 2021 تک چین سے اسی بسیں پہنچ جائیں گی، اسی طرح حکومت سندھ کی درخواست پر ایس آئی ڈی سی ایل اورنج  لائن کے لیے 20 بسیں منگوا رہی ہے جو اس سال دسمبر تک پہنچ جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آرہی ہے

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں

امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:نیو یارک شہر میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے زبردست

پٹرول کی قیمتیں جلد ہی بائیڈن کی مقبولیت کو پیچھے چھوڑ دیں گی:  امریکی سیاستدان

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  امریکی سیاست دان:  پٹرول کی قیمتیں جلد ہی بائیڈن کی

اسرائیل اور داعش کا مشترکہ ہدف شام کے بحران کو طول دینا ہے: بسام الصباح

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بسام صباغ نے اعلان کیا

اسپین کے ساحل پر آٹھ تارکین وطن کی المناک موت

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: ہسپانوی ریلیف سروس نے اتوار کو اعلان کیا کہ اسے کینیری

چینی سفیر کی اسحٰق ڈار سے ملاقات، ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چین نے پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی

حکومت کی کرپٹو مائننگ کیلئے سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے

ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کی قبل از وقت جیت کے دعوے کو ناکام بنانے کا منصوبہ

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر ریپبلکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے