کراچی گل پلازہ آتشزدگی؛ 6 افراد جاں بحق، آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

گل پلازہ

?️

کراچی (سچ خبریں) شہرِ قائد کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں گزشتہ شب لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے، فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق 30 سے زیادہ افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، آگ سے عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، دو حصے منہدم ہوگئے جب کہ پوری عمارت زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو 1122 سندھ کا کہنا ہے کہ آگ پر 77 فیصد تک قابو پا لیا گیا۔ گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ میں مرنے والوں کی شناخت 40 سالہ کاشف، 55 سالہ فراز، 30 سالہ عامر، 28 سالہ عامر اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، درجنوں زخمیوں میں سے گیارہ افراد کی حالت تشویشناک ہے، شہید فائر فائٹر کی شناخت فرقان علی کے نام سے ہوئی۔

آگ کی وجہ سے عمارت کی حالت مخدوش ہو چکی ہے، ستون کمزور ہوچکے ہیں، عمارت کے کئی حصے گر چکے ہیں جن میں عقبی حصہ بھی شامل ہے، عمارت انتہائی پرانی اور بوسیدہ ہونے کے سبب ساری زمین بوس ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عمارت میں کپڑے، کراکری، پرفیوم، میک اپ ، الیکٹرانکس، کھلونوں سمیت دیگر دکانیں تھیں، تین منزلہ عمارت میں 12 سو سے زائد دکانیں قائم تھیں، آگ سے گراؤنڈ اور میزنائن فلور مکمل طور پر جل چکے، بالائی دو منزلوں پر بھی آگ لگی ہوئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا فائر ٹینڈر بھی مدد کے لیے پہنچ چکا ہے، ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن میں پاک بحریہ کی اسنارکلز اور دو فائرٹینڈر بھی شامل ہیں، امدادی کام میں سندھ رینجرز اور کے ایم سی بھی شریک ہیں۔ عمارت میں ہوا کا راستہ نہ ہونے اور کھڑکیاں بند ہونے سے عمارت میں دھویں بھرگیا، شدید دھویں، ہنگامی اخراج کا راستہ نہ ہونے، پانی کی کمی کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، رات گئے گل پلازہ کے سامنے لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے بھی گاڑیوں کو پہنچنے میں مشکلات ہوئیں۔

سی او و 1122 سندھ ڈاکٹر عابد جلال نے بتایا ہے کہ ہمیں 10 بجکر 38 منٹ پر پہلی کال موصول ہوئی، ہم نے فوراً ریسکیو کی 2 اور کے ایم سی کی گاڑیاں بھیجیں، تقریباً 22 فائر ٹینڈرز نے آپریشن میں حصہ لیا، کے ایم سی کے 4 اسنارکل نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

ڈاکٹر عابد جلال نے کہا کہ کمرشل پلازے کی دکانوں میں کیمیکل کا سامان بہت زیادہ تھا، ہمیں آگ پر قابوپانے میں بہت وقت لگ گیا، آگ کی شدت کے باعث پلازے کا پچھلا حصہ بھی منہدم ہوچکا ہے، آگ پر 77 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرفائٹنگ کا عمل جاری ہے، ٹائم فریم نہیں دے سکتے، آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع ہوگا، پراسیس مکمل کرنے میں 2سے3روز لگ سکتے ہیں، پلازے کا سٹرکچر انتہائی مخدوش حالت میں ہے، آج صبح ہمارا ایک فائر فائٹر ریسکیو عمل کے دوران شہید ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب ٹرمپ کے ہاتھوں نیتن یاہو اور زیلنسکی کے انجام سے پریشان 

?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں اور نیتن یاہو کی کابینہ

یورپی قانون ساز کا اسرائیل کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ

?️ 21 جولائی 2025یورپی قانون ساز کا اسرائیل کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ یورپی

امریکہ یوکرین میں جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے:چینی میڈیا

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:چینی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین اور روس کے

آئینی ترامیم کا معاملہ 25 اکتوبر سے آگے بھی جا سکتا ہے، شیری رحمان

?️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے

نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت 

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم  نے صیہونی

ایک مہینے میں 4 امریکی فوجیوں کی خودکشی

?️ 13 نومبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے لیے ایک تشویشناک اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ

ٹرمپ غیر مشروط اقتدار کے خواہاں: ہیرس

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی

بھارت کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے ، حریت کانفرنس

?️ 7 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے