?️
کراچی(سچ خبریں) نیو کراچی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرار ہونے ہونے میں کامیاب ہو گئے، مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک کی شاخ پر دھاوا بول کر سیکیورٹی گارڈز کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور بینک ڈکیتی میں 10 لاکھ سے زائد روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ بلال کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع دو منٹ چورنگی کے قریب تین سے چار مسلح افراد نے ایم سی بی بینک کی شاخ کو لوٹ لیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اپنی رائفل کے بٹ بینک کے محافظوں کے سر پر مارے۔
ایس ایس پی سینٹرل مرتضیٰ تبسم نے میڈیا کو بتایا کہ بینک سے باہر آنے کے بعد ملزمان کا مددگار 15 پولیس سے مقابلہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ وہ شہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم بظاہر گھبراہٹ کی حالت میں وہ اپنی موٹر سائیکل پیچھے چھوڑ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ایک محافظ کا ہتھیار بھی چھین لیا لیکن انہوں نے فرار ہوتے ہی اسے بینک کے قریب پھینک دیا۔انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی موٹرسائیکل چوری یا چھینی ہوئی نہیں تھی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے ایس ایس پی حیدر رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بینک ڈکیتوں کا نیا گروپ ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں نے مجموعی طور پر 10لاکھ 35ہزار روپے لوٹے، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کو حاصل کر لیا گیا ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو بینک سے فرار ہو رہے ہیں، انہوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی اور ان میں سے ایک کلاشنکوف رائفل سے لیس تھا جبکہ دوسرے کے پاس پستول تھا۔


مشہور خبریں۔
ریاض اور آنکارا کا تعاون کے نئے دور کے آغاز پر زور
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: ولی عہد محمد بن سلمان نے بدھ کی رات
جون
جمہوریہ لوہانسک کے پراسیکیوٹر جنرل کا قتل
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے اطلاع دی ہے کہ
ستمبر
کیا شام نئی لیبیا بننے جا رہی ہے؟
?️ 1 نومبر 2025کیا شام نئی لیبیا بننے جا رہی ہے؟ تجزیہ کاروں کا کہنا
نومبر
نیتن یاہو سے اسیروں کے خاندان ناراض
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ جب نیتن
دسمبر
یورپ روس کے ساتھ جنگ کی تلاش میں
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: ہنگری کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی حکام روس
جولائی
حزب اللہ اب بھی انتہائی طاقتور ہے: عبرانی میڈیا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے سینئر تجزیہ کار آموس ہیریل نے ایک
نومبر
امریکا میں 12 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ
?️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست فلوریڈا میں تین روز قبل 12 منزلہ عمارت
جون
اربعین واک کے لیے 20 ہزار سیکیورٹی فورسز موجود
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: کربلا آپریشنز کی کمان میں عراقی فوج کے محکمہ
اگست