SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

کراچی: اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب

مارچ 18, 2021
اندر پاکستان
کراچی: اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب
0
تقسیم
32
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(سچ خبریں) نیو کراچی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں اسلحے کے زور پر ڈاکو بینک لوٹ کر فرار ہونے ہونے میں کامیاب ہو گئے، مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک کی شاخ پر دھاوا بول کر سیکیورٹی گارڈز کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور بینک ڈکیتی میں 10 لاکھ سے زائد روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ بلال کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع دو منٹ چورنگی کے قریب تین سے چار مسلح افراد نے ایم سی بی بینک کی شاخ کو لوٹ لیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اپنی رائفل کے بٹ بینک کے محافظوں کے سر پر مارے۔

ایس ایس پی سینٹرل مرتضیٰ تبسم نے میڈیا کو بتایا کہ بینک سے باہر آنے کے بعد ملزمان کا مددگار 15 پولیس سے مقابلہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ وہ شہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم بظاہر گھبراہٹ کی حالت میں وہ اپنی موٹر سائیکل پیچھے چھوڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ایک محافظ کا ہتھیار بھی چھین لیا لیکن انہوں نے فرار ہوتے ہی اسے بینک کے قریب پھینک دیا۔انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی موٹرسائیکل چوری یا چھینی ہوئی نہیں تھی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے ایس ایس پی حیدر رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بینک ڈکیتوں کا نیا گروپ ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں نے مجموعی طور پر 10لاکھ 35ہزار روپے لوٹے، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کو حاصل کر لیا گیا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو بینک سے فرار ہو رہے ہیں، انہوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی اور ان میں سے ایک کلاشنکوف رائفل سے لیس تھا جبکہ دوسرے کے پاس پستول تھا۔

 

Short Link
Copied
ٹیگز: اسلحےبلال کالونیبینکڈاکوڈکیتیفرارکامیابکراچی

متعلقہ پوسٹس

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کے حکم پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کے حکم پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

ستمبر 26, 2023
روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر 290 روپے سے نیچے آگیا
پاکستان

روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر 290 روپے سے نیچے آگیا

ستمبر 26, 2023
سپریم کورٹ کے جج نے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف شکایات پر اپنی رائے چیف جسٹس کو بھیج دی
پاکستان

سپریم کورٹ کے جج نے جسٹس مظاہر نقوی کےخلاف شکایات پر اپنی رائے چیف جسٹس کو بھیج دی

ستمبر 26, 2023

کیا امریکہ میں یہودی ریاست بنے گی؟

امریکہ
ستمبر 27, 2023
0

سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں سیاسی، سیکورٹی اور سماجی عدم استحکام کے بعد ریورس ہجرت اور صہیونیوں کی ان کے اصل...

مزید پڑھیں

ہم اس خوفناک صورتحال تک کیسے پہنچے؟

خوفناک
ستمبر 27, 2023
0

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے مقبوضہ علاقوں کی گلیوں میں جھڑپوں اور چونکا دینے والے واقعات پر...

مزید پڑھیں

صہیونی لابی مسلمانوں میں گھسنے کی کوشش میں

صہیونی
ستمبر 27, 2023
0

سچ خبریں: انصار اللہ تحریک کے روحانی پیشوا سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے آج منگل کی شام کو پیغمبر...

مزید پڑھیں

ہم سب کے ذمہدار نہیں ہیں: میکرون

میکرون
ستمبر 27, 2023
0

سچ خبریں:حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے شمالی افریقہ سے یورپ کی طرف...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?