ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے، تین دنوں میں سات کسٹم اہکار ہلاک

🗓️

 ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں محکمہ کسٹم کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ کسٹم اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا یہ تازہ واقعہ اس علاقے میں تین روز قبل ہی پانچ دیگر کسٹم اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پیش آیا ہے۔ جمعرات کو کیے گئے پہلے حملے سے اب تک کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ان حملوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ افغانستان کی سرحد سے ملحق پاکستان کے علاقوں میں حالیہ برسوں میں سکیورٹی کی صورت حال ابتر ہوئی ہے۔ ان حملوں میں زیادہ تر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ان میں سے بعض حملوں میں سے کچھ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے عسکریت پسند گروپ نے قبول کی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد عدنان کا کہنا تھا، ”کسٹم اہلکار چیکنگ کے لیے اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور مصروف شاہراہ پر واقع اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا، ”تین دن قبل، اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر سمیت پانچ اہلکار مارے گئے تھے اور حملہ آور فرار ہو گئے تھے۔

‘‘ خیال رہے کہ اس نوعیت کے حملوں میں اضافے سے پاکستان اور افغانستان کے حکمران طالبان کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔

اسلام آباد حکومت طالبان سے ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنےکا مطالبہ کر رہی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ افغان سرزمین پر ایک فضائی حملہ بھی کیا تھا۔ طالبان نے عسکریت پسندی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے مسائل اس کے اندرونی معاملات ہیں۔

مشہور خبریں۔

جنگ اخبار کے نیوز ڈیسک جھوٹی خبروں کی تیاری کا مرکز ہیں:فواد چوہدری

🗓️ 13 مارچ 2022 (سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جنگ اخبار کے نیوز ڈیسک

افغانستان اہم موڑ پر ہے، مزید تعامل کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی

2024 غزہ والوں کے لیے کیسا رہا ؟

🗓️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:2024 غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے نسل کشی، بمباری

وکلا کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے نہیں روکا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ جمع کروادی

🗓️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی جانب سے

امریکہ اور طالبان کے درمیان کوئی اعتماد نہیں

🗓️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:بی بی سی کے مطابق، حال ہی میں مستعفی ہونے والے

خلیج فارس کے ممالک کا ایران کے ساتھ رابطہ کیسا ہے؟

🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: دوحہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے

محمد احمد اویس قریشی کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ

🗓️ 6 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ

روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ

🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے شمالی کوریا کی حمایت کا شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے