?️
پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ زرتاج گل کو 31 جولائی انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی ہے۔
عدالت کے مطابق آئین کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، درخواست گزار زر تاج گل نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے، حکم نامہ میں کہا گیا کہ ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ انہیں لاہور ہائیکورٹ میں سرنڈر ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے، زرتاج گل کو ایک لاکھ اور دو نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستانی تارکین
جون
نیپرانے بجلی کے نرخ میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ
اکتوبر
اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کیا جائے: انٹرنیشنل ایمنسٹی
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں فلسطینی شہداء
مئی
ایران کے ساتھ معاہدے پر جلد بیان جاری کروں گا: ٹرمپ
?️ 15 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا
جون
لاپتا بلوچ طلبہ کیس: ایجنسیز کے کام کرنے کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا، عدالت
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتا بلوچ طلبہ کیس
مئی
یمن نےسعودی عرب کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کے بارے میں خبردار کیا
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی
دسمبر
یوکرین کا روسی نیوکلیئر پاور پلانٹس پر ناکام حملہ
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ
مئی
پاکستان اور برطانیہ کا انسدادِ دہشتگردی و منشیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور برطانیہ کے مابین انسداد دہشتگردی اور
نومبر