کابینہ نے پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کے بارے میں سابق وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے پس پردہ مقاصد کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سابق وزیر کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیان کے نتیجے میں قومی ایئرلائن اور خزانے کو ہونے والے نقصانات کا تعین بھی کرے گی۔

مزید رپورٹ کیا کہ کابینہ نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے صوبائی کوٹے میں 25 فیصد تک کمی کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر مڈل ایسٹ گرین انیشیئیٹو کے چارٹر کی توثیق کی-

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان مذکورہ چارٹر کے بانی اراکین میں سے ہے، اس اقدام کے تحت 20 کروڑ ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی اور 50 ارب درخت اگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 30 نومبر 2024 میں یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کے یورپ میں فلائٹ آپریشن سے پابندی اٹھالی تھی۔

10 جنوری 2025 کو قومی ایئرلائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوگیا تھا، اسلام آباد سے پرواز نمبر پی کے 749 میں سوار 323 مسافر پیرس پہنچ گئے تھے۔

جون 2020 میں اُس وقت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا تھا کہ کمرشل پائلٹس کی ایک بڑی تعداد نے ’مشکوک لائسنس‘ حاصل کر رکھے ہیں۔

جس کے بعد یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا، بعد ازاں 8 اپریل 2021 کو یورپین یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر سفری پابندیوں میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی تھی۔

15 ستمبر 2024 کو کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے پروازوں کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے حوالے سے معاملے پر اہم پیش رفت سے آگاہ کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

برطانوی ماہرین نے قومی ائیر لائن و سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرلی

?️ 7 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) قومی ائیرلائن (پی آئی اے )کی برطانیہ کیلئے پروازوں

صدر آصف علی زرداری اور شاہ حمد بن عیسی آل خليفة کے درمیان ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

?️ 15 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور شاہ حمد بن

عراق میں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک میں بڑھتے

 غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ:اسرائیلی ماہرین

?️ 12 اگست 2025غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ:اسرائیلی ماہرین فلسطینی

ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ غنڈہ گردی ہے:علاء مبارک

?️ 4 جنوری 2026 ٹرمپ کا وینزویلا پر حملہ غنڈہ گردی ہے:علاء مبارک مصر کے

افغانستان میں نظافتی امورکے لیے 500 ملین ڈالر درکار: اقوام متحدہ

?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ زندگی

اسرائیل اور ترکی کے مابین تصادم کے ممکنہ مناظر

?️ 24 جولائی 202516 جولائی کو شام پر صہیونی ریاست کے حملے کوئی پہلا واقعہ

روس کے خلاف سائبر حملوں میں اضافہ

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس میں سائبر کرائمز کے قومی رابطہ مرکز کے نائب سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے