ڈنمارک کی شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی ملک ڈنمارک کی عالمی کنٹینر شپنگ کمپنی ’مرسک لائن‘ نے پاکستان کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کیا ہے اور حکومت نے تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ نے اسلام آباد میں شپنگ کمپنی کے حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران اس سرمایہ کاری کے اعلان کو پاکستان کی جہاز رانی اور لاجسٹکس صنعت کے لیے اہم کامیابی قرار دیا اور تعاون میں اضافے سے طویل مدتی معاشی فوائد کے امکانات کو اجاگر کیا۔

مرسک لائن کے حکام نے حکومت اور وزارت بحری امور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

قیصر احمد شیخ نے مرسک لائن کے عہدیداروں کو ان کے آپریشنز کو آسان بنانے اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مرسک لائن کے ساتھ کام کرنے اور ان کی سرمایہ کاری کے لیے ہموار اور موثر طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، شراکت داری کی شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور فریقین کے درمیان باضابطہ معاہدہ ہونے سے قبل یہ میٹنگ بہت اہم تھی۔

وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تعاون مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا اور پاکستان کے بحری انفرااسٹرکچر کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے پی ایم ٹرمینلز کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کے اظہار کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے گروپ کو سہولت فراہم کرنے، انہیں برابری کی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام

اسرائیل کی الٹی گنتی شروع:عطوان

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ماہر تجزیہ کار نےمزاحمتی تحریک کے اسرائیلی ٹھکانوں

آزادی تک ایک قدم؛مأرب کی تازہ ترین صورتحال

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی

اسرائیل کی حالت زار

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ

?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ

امریکی محکمہ خارجہ کا وفد رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا

?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ کا وفد دو طرفہ تعلقات

الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سیف اللہ ابڑو

?️ 24 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو نے

اربیل میں بڑے پیمانے پر اور مشکوک آتشزدگی

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: عراق کے مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح عراقی کردستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے