?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پارٹی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بانی کے بیانیےکا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، وہ سائیڈ پر ہو جائے، پارٹی ہماری اجازت کے بغیر بانی کی صحت پر کوئی بیان یا فیصلہ نہ دے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ایسے ریلیکس ہے جیسے بانی کا علاج ہوگیا ہے، بانی کی صحت کے معاملے پر پی ٹی آئی کی طرف سے کچھ ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہے، بس بہت ہوگیا جو بانی کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، وہ سائیڈ پر ہو جائے۔ علیمہ خان نے ہدایت کی کہ پارٹی ہماری اجازت کے بغیر بانی کی صحت پر کوئی بیان یا فیصلہ نہ دے، ہماری اطلاع یہ ہےکہ سرکاری ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالا جارہا تھا، اب ہم پارٹی کو بند کمروں میں نہیں میڈیا کے سامنے آ کر پیغام دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے جو دعوے کیے ان کو کاؤنٹر نہیں کیا گیا، محسن نقوی سے معلوم ہوا بیرسٹر گوہر جیل جارہے ہیں، محسن نقوی سے اپنے اہلخانہ کی معلومات ملیں گی یا اپنی پارٹی سے؟ محسن نقوی نے بہنوں کو قصور وار کہا، اس بیان کا جواب کیوں نہیں دیا گیا، پارٹی خاموش ہے، ہمیں جو باتیں محسن نقوی سے پتا چل رہی ہیں وہ بیرسٹر گوہر سے پتا چلنی چاہیے تھیں، بانی نے کئی بار کہا کہ میرے وکلا سے کہیں کہ میرے کیسز لگوائیں، ہم آ کر بیٹھ سکتی ہیں تو وکلا کیوں نہیں آتے؟
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ اور بیرسٹر علی ظفر کہاں غائب ہیں؟ حامد خان سینیٹر بننے کے بعد نظر ہی نہیں آئے، بیرسٹر گوہر پارٹی چیئرمین بن گئے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیسز تک نہ لگوا سکے، ہم اچھی طرح جانتے ہیں پارٹی میں غدار کون ہے، شرم ناک ہے کہ پارٹی رہنما اکیلے محسن نقوی سے رابطے کرتے رہے، انہیں نہیں بتایا، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ان کی مشاورت کے بغیر کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ ہے،میں وکیل ہوتی تو رات بھربیٹھ کرتیاری کرتی اورکیس فائل کرتی، جتنے وکلا کو ٹکٹ ملے ہیں، سارا سارا دن جیل کے باہرکھڑے ہوتے تھے، اب نظر نہیں آتے۔


مشہور خبریں۔
یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی زیرقیادت جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح
دسمبر
’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوشگوار اختتام سے مداح خوش
?️ 6 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں ملک و بیرون ملک مقبول ہونے
نومبر
لبنان کی جانب سے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات مسترد
?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے امریکی دباؤ کے باوجود
اپریل
’بلی کو کہہ رہے ہیں وہ بتائے دودھ کون پی جاتا ہے‘ فواد چوہدری
?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مارچ
نیتن یاہو کا بائیڈن کے بارے میں صیہونی کابینہ کو مشورہ
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ تل ابیب-واشنگٹن اتحاد
مارچ
کیا بن گوئر صہیونی شہریوں کو ہتھیار رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رہے ہیں؟
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے وزیر نے بیت المقدس کی
جنوری
عراق میں داعش کی ایک اور سفاکیت منظر عام پر
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ
اگست
بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر، غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب
?️ 29 فروری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق
فروری