?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر ان کی سربراہی میں قائم بینچ نمبر ایک کے تمام مقدمات کی سماعت آج کے لیے منسوخ کردی گئی۔
پبلک ریلیشن افسر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’مطلع کیا جاتا ہے کہ 26 اپریل 2023 بروز بدھ کے لیے بینچ نمبر ایک کے حوالے سے عدالتی روسٹر پر نظر ثانی کی گئی ہے جس کی وجہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ناسازی طبیعت ہے‘۔
اس ضمن میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’تمام متعلقہ لا افسران/ ایڈووکیٹس جنرل/پراسیکیوٹرز جنرل/ایڈووکیٹس آن ریکارڈ اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فائنل کاز لسٹ نمبر 17/2023 میں بینچ نمبر ایک کے سامنے 26 اپریل 2023 کو مقررہ کردہ تمام مقدمات ڈی لسٹ کیے جاتے ہیں‘۔
مذکورہ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تھا جس کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔
اس کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی۔
تاہم اس ضمن میں سپریم کورٹ رجسٹرار کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بینچ نمبر 2 کے مقدمات ڈی لسٹ کرنے کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔
البتہ بینچ نمبر دو کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
چنانچہ آج سپریم کورٹ کے تین بینچز مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں جس میں بینچ نمبر 2 جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے، بینچ نمبر 3 جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہے۔


مشہور خبریں۔
سجل علی شہرہ آفاق ناول ’امراؤ جان ادا‘ پر بننے والی سیریز میں کاسٹ
?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ سجل علی کے شائقین کے لیے
جنوری
جرمن میڈل آف آنر اور صہیونی مورخ کی نامزدگی منسوخ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی مؤرخ جیڈون گریفتھ کی جانب سے بوسنیا اور ہرزیگوینا
جنوری
بدامنی کی نئی لہر/مقبوضہ فلسطین شمال سے جنوب تک بند
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی جانب سے وزیر جنگ کو برطرف کیے جانے
مارچ
بن سلمان کے ساتھ کاروباری معاملات؛ ٹرمپ کا نیا قانونی چیلنج
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:اگر امریکی محکمہ انصاف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
جنوری
لبنان میں شیخ نعیم قاسم نے کیسے امریکی سازشوں کو ناکام بنایا
?️ 21 اگست 2025لبنان میں شیخ نعیم قاسم نے کیسے امریکی سازشوں کو ناکام بنایا
اگست
بھارت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ میں متعدد لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ہندوستانی فوج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے
جون
لانگ مارچ نزدیک، اسلام آباد پولیس کو ڈرونز، باڈی کیمرے مہیا کر دیے گئے
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نزدیک پہنچنے
نومبر
جنرل عاصم منیر کے علماء اور مشائخ کانفرنس سے خطاب پر وزیرِ اعظم کا ردعمل
?️ 8 اگست 2024 سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف نے علماء اور مشائخ کانفرنس سے
اگست