پی ٹی آئی ون مین پارٹی بن گئی ، جس کے پاس کوئی اُمیدوار نہیں ہے۔

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ون مین پارٹی بن گئی ہے، جس کے پاس کوئی اُمیدوار نہیں ہے۔عمران خان پارلیمنٹ میں اپنی 2 سیٹیں کم ہونے پر جشن منانے کا ڈھونگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس پارلیمان میں 172 کا میجک نمبر موجود نہیں۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان اوران کی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ فارن فنڈڈ فتنے کے الیکشن کمیشن اور اداروں کی جانبداری کے بیانیے کی موت ہے۔

تحریک انصاف کی 8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کر عمران خان پارلیمنٹ اور حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔ سڑکوں پر یلغار اور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرکے حکومت نہیں گرائی جاسکتی۔

حکومت بدلنے کے لیے 172 ارکان کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ 6 سیٹیں جیت کر آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس نہیں مل جاتا ۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے 8 سیٹوں پر الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کی آٹھ سیٹیں کم کر دیں۔

حکومت کی تبدیلی اسلام آباد پر جتھوں کی یلغار کے ذریعے نہیں ہوگی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو بیک وقت قومی اسمبلی کی6 نشستوں پر جیت کا منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ عمران خان کی جیت پاکستان کی فتح ہے۔ نتائج نے ثابت کردیا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ کپتان کی کیپٹن اننگز نے 13 جماعتی اتحاد کو کلین بولڈ کر دیا۔

ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورکامیاب امیدواروں کو مبارکباددیتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آج تک ایک امیدوار بیک وقت قومی اسمبلی کی6سیٹوں پر کبھی کامیاب نہیں ہوا۔

مشہور خبریں۔

ترکی اور مصر کے صدور کا صیہونی جرائم کے خلاف مشترکہ بیان

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جو ایک تاریخی دورے پر

وزیر داخلہ کا طور خم بارڈر کا دورہ، صورتحال پر اعلی حکام سے مشاورت

?️ 5 ستمبر 2021خیبر(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر طور

برطانوی عوام فلسطین کے حامی یا مخالف؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں مسئلہ فلسطین کے حامیوں نے اعلان کیا ہے

ٹرمپ کے معاون کا سوشل میڈیا پوسٹ پر تنازع

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے ہفتے کے روز

چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں

کیا تل اویو رام اللہ تنظیم کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دے گا؟

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں: 13 اور 3 جنوری کو صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر 4 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت

?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریوں کے

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

?️ 12 نومبر 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے