پیپلز پارٹی کو صدرِ مملکت اور چئیرمین سینیٹ کے عہدے ملنے کا امکان

?️

لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو صدرِ مملکت اور چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پاور شیئرنگ فارمولے کا آخری مرحلہ مکمل ہو گیا اور دونوں جماعتوں کے درمیان صدرِ مملکت اور چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے۔
ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو صدرِ مملکت اور چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔رپورٹ کے مطابق آئینی عہدوں کی یقین دہانی ملنے پر پیپلز پارٹی گورنر پنجاب کے عہدے سے دستبردار ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ن لیگ صدر مملکت اور چئیرمین سینیٹ کا عہدہ خالی ہونے پر پیپلز پارٹی کے عہدے دار کی حمایت کرے گی۔مولانا فضل الرحمن کی جانب سے صدرِ مملکت کا عہدہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر جے یو آئی ف کو صدر مملکت کا عہدہ دینے کی مخالفت کی گئی۔
پی پی زرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں کے تناسب سے جے یو آئی ف کو چار اہم وزارتیں، ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دینا کافی ہے۔نشستوں کے تناسب سے آئینی عہدے پی پی کا حق ہے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن صدر مملکت کا عہدہ نہ ملنے پر نالاں ہیں۔دوسری جانب پنجاب میں گورنر کے معاملے پر تذبذب کی صورتحال بر قرار ہے بلکہ بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے ،گورنر پنجاب عمر چیمہ کے پاس 36گھنٹے باقی رہ گئے ہیں،صدر پاکستان کی جانب سے پنجاب میں نیا گورنر نہ لگنے سے متعلق2آپشن زیر غور ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق طے شدہ ضابطے کے مطابق گورنر پنجاب عمرچیمہ آج منگل رات 12بجے آئینی طور پرعہدے سے الگ ہوجائیں گے۔ نئے گورنر پنجاب کے نام کی منظوری نہ ہونے پرسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی قائممقام گورنر پنجاب بن جائیں گے۔قائمقام گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوسکتا ہے۔چوہدری پرویزالٰہی کے قائم مقام گورنر پنجاب بننے پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری قائمقام سپیکرپنجاب اسمبلی ہوں گے۔ڈپٹی سپیکربھی سپیکرپنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کیلئے اسمبلی اجلاس فوری بلواسکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسلامی تعاون تنظیم کا صیہونی حملوں پر ردعمل

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں

بلومبرگ نے ریاض میوزک فیسٹیول میں کرپشن کو کیا بے نقاب

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا کہ سالانہ مڈل 20 میوزک

وزیراعظم کا پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ

?️ 17 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس

فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں

?️ 31 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی

مغربی کنارے کا انتفاضہ صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے نابلس میں دو فلسطینی نوجوانوں

صہیونی معاشرے میں سیکولرز اور انتہا پسند حریم کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عروج پر

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی اختلافات کا بحران جو کہ گزشتہ چند

لبنان میں حزب‌الله کو غیرمسلح کرنے کی نئی پالیسی

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: 8 ماہ بعد بھی لبنان کے جنوبی علاقے میں امن و

نواز شریف بہترین اداکاری کر کے باہر چلا گیا

?️ 19 جولائی 2021کشمیر(سچ خبریں) اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے