?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کیخلاف جو بھی قدم اٹھانا چاہتی ہے، سو بسم اللہ کرے، عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی تصور ہی نہیں ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ اپنا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ ملک میں نہ کوئی آئین ہے اور نہ قانون، اور نہ ہی کسی کے بنیادی حقوق محفوظ ہیں.
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر جو کچھ ہوا، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جا رہے ہیں اور ملک میں بے چینی مزید بڑھا رہے ہیں فیصل واڈا غیر سنجیدہ آدمی ہے، میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا.
اسد قیصرنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی تصور ہی نہیں ہے حکومت جو بھی قدم اٹھانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف سو بسم اللہ کرے ہم اپنی قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، حکومت اگر زور لگانا چاہتی ہے تو لگا لے.
اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے پارلیمانی کمیٹی میں بحث اور مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کو ایک قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں میڈیا، حزب اختلاف کی تمام سیاسی قیادت، وکلا، بار کونسلز اور تمام جمہوریت پسند افراد کو مدعو کیا جائے گا اور ایک قومی ایجنڈا طے کیا جائے گا کیونکہ اس تمام عمل میں سب سے زیادہ کمپرومائز عوام کے حقِ رائے دہی پر ہوا ہے. انہوں نے کہاکہ اگر عوام اپنا قومی اور صوبائی اسمبلیکا نمائندہ منتخب نہیں کر سکتے تو وہ کہاں جائیں گے ہم پرامن لوگ ہیں، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں اور ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے.


مشہور خبریں۔
تحریک لبیک کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں 3 روز سے
اپریل
الیکشن سے قبل بجلی 4 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی
?️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکشن
فروری
اسرائیلی ہسپتال کے سابق سربراہ: نتن یاہو کی صحت کی حالت تشویشناک ہے
?️ 12 مئی 2026 سچ خبریں: اسرائیلی ہسپتال ہداسا کے سابق سربراہ نے بنیامن نتن
مئی
عائشہ عمر نے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کی تردید کردی
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ عمر نے اپنے آنے
ستمبر
ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار ملک کے 27 شہروں تک کردیا گیا ہے
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے کورونا ایس
اگست
صیہونی مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر
?️ 8 جون 2026سچ خبریں:صہیونی فوج نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں پر ایران کی
جون
صیہونی ریاست میں عدالتی بحران: نیتن یاہو حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کشمکش تیز
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عدالتی نظام میں اصلاحات کے تنازعے نے
اپریل
پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے
جنوری