?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا۔ پوری دنیا میں پیٹرولیم کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے ہم نے جو قیمت رکھی ہے اگر اس سے بھی کم رکھنی ہے تو پھر قرضہ لینا پڑے گا۔
شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا۔شہباز گِل نے کہا کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے، حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لا چکی ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے سے 116روپے 53 پیسے کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر 2021 ء کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے، پیٹرول میں 10 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
جدہ اجلاس پر یمن کا ردعمل
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن نے جدہ اجلاس
مئی
روس کی ایلون مسک کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیرترین
جون
شام میں داعشی خواتین کی سربراہ امریکی خاتون کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 12 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی خاتون کو شام میں داعش کی خواتین بٹالین کی
جون
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی
اپریل
صیہونیوں کا خونخوار چہرہ ایک بار پھر منظرعام پر
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رواں ہفتے پیر کے روز مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر
جون
امریکہ میں خونی ہالووین کے دوران 2 ہلاک 5 زخمی
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکی میڈیا نے سنیچر کی شام مقامی وقت کو بتایا
اکتوبر
بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کرکے اپنے لیے کام کرنے پر مجبور کیا، عطا تارڑ
?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
نومبر
سابق صدر آزاد کشمیر کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کردیا گیا
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کو امریکہ
نومبر