?️
کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی نااہلی سے عوام کو ماموں بنارہی ہے۔موجودہ حکومت اپنی نااہلی کو چُھپانے کے لیے اپنا موازنہ دُنیا کے دیگر ممالک سے کرتی ہے۔دنیا سے موازنہ کرنے سے پہلے ان کا رہن سہن دیکھیں۔
تفصیلات کے مطابق مشی خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’موجودہ حکومت اپنی نااہلی کو چُھپانے کے لیے اپنا موازنہ دُنیا کے دیگر ممالک سے کرتی ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’حکومت کہتی ہے کہ انگلینڈ، روس، افریقا سمیت دیگر ممالک میں بھی پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے تو میں یہاں کہنا چاہوں گی کہ پاکستان کو موازنہ ان ممالک کے ساتھ کرنے سے پہلے، اُن کا رہن سہن دیکھیں۔‘مشی خان نے کہا کہ ’ان ممالک کی تو نوکرانی بھی گاڑی میں آتی ہے جبکہ ہمارے ملک کا مینجر اپنی تنخواہ میں کس طرح اپنا مہینہ پورا کرتا ہے، یہ صرف وہ ہی جانتا ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’حکومت پاکستان کو دیگر ممالک سے موازنہ کرنا بند کرے کیونکہ یہاں تو روٹی، کپڑا اور پانی تک حد سے زیادہ مہنگا ہوگیا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’موجودہ حکومت ٹی وی پر آکر ہمیں ماموں بناتی ہے اور نکل جاتی ہے۔‘مشی خان نے مزید کہا کہ ’آپ لوگ کر کیا رہے ہیں؟ آپ کو خود نہیں معلوم کہ آپ کیا کررہے ہیں، آپ صرف ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں جبکہ آپ نے اب تک خود کچھ نہیں کیا ہے۔‘


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں مشتبہ دھماکہ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فوج، انٹرنل سیکیورٹی سروس شاباک اور اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطینی
مارچ
بلاول بھٹو نے امریکا میں پاکستانی ایجنڈے کو بہت اچھے سے پیش کیا۔ شیری رحمان
?️ 9 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا
جون
بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر، ایک دن میں لاکھوں کیسز سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید متاثر
?️ 6 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوچکا
اپریل
یمن میں اپنے کرائے کے فوجیوں کی پے در پے شکستوں پر سعودی عرب برہم
?️ 11 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
بھارت میں دردناک حادثہ، آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے درجنوں مریض ہلاک ہوگئے
?️ 21 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک دردناک حادثہ پیش
اپریل
یمن نے یافا کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی فوج کا ہائپرسونک میزائل مقبوضہ علاقوں میں اپنے ہدف
ستمبر
پی آئی اے کا لاہور سے پشاور کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 16 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے
ستمبر
غزہ میں صہیونیوں کے تازہ جرائم: رفح میں بم دھماکوں سے جبالیا پر ڈرون حملہ تک
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی فوج کی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر
جولائی