آگے بڑھنے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے: عمران خان

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں اگے بڑھنے کے لئے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے، غریب ملکوں کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے،چھوٹے چھوٹے ممالک کی ایکسپورٹ ہم سے زیادہ ہے، ہمارے پاس نوجوان اور صلاحیتیں تو موجود ہیں  مگر آئی ٹی ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات وزیراعظم کا پاک چائنہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کےاجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت کی الائنمنٹ کردی، صنعتوں کی ترقی اور ایکسپورٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔سبزیاں اور پیاز بیچنے سے ملک کی دولت نہیں بڑھنے والی، سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو کم سے کم کرتے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بزنس انویسٹمنٹ فورم کے اجراء پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں، تقریب میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، سرمایہ کاری میں جو وقت لگتا ہے وہ بہت زیادہ ہے، ایک سرمایہ کار کیلئے وقت بہت اہم ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو کم سے کم کرتے جارہے ہیں، کاروبار اور سرمایہ کاری کو مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ریشنلائزیشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس کے بغیر ملک کی دولت بڑھ نہیں سکتی، چھوٹے چھوٹے ممالک کی ایکسپورٹ ہم سے بہت زیادہ ہے، معاشرے میں آگے بڑھنے کیلئے ایکسپورٹ میں اضافہ ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سبزیاں اور پیاز بیچنے سے ملک کی دولت نہیں بڑھنے والی، آئی ٹی ایکسپورٹ میں صرف دو سال میں دگنی ہوگئی ہے، ہمارے پاس نوجوان اور صلاحیتیں مگر آئی ٹی ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک نے ایکسپورٹ کو قومی ترجیح سمجھا ہے، برآمدات بڑھائے بغیر کوئی بھی ملک آگے نہیں جاسکتا، ہم خوش قسمت ہیں کہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا چین ہمارے ساتھ ہے، ہم نے مسائل کو حل کیا ملک کی معیشت کو مستحکم کیا پھر کورونا آگیا۔

ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم چین کے سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، بھارت میں کورونا کے بعد ترقی کی منفی 7فیصد پر چلی گئی، ملک کی ترقی صنعت کی ترقی سے وابستہ ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی حکومت کی الائنمنٹ کردی ہے، صنعتوں کی ترقی اور ایکسپورٹ پر توجہ دے رہی ہے، غریب ملکوں کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایلیٹ لوگ غریب ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیج دیتے ہیں، ایک ہزار ارب ڈالر ہر سال چوری ہوکر امیر ملکوں میں چلا جاتا ہے، سی پیک فیز ٹو میں ہم نے سب سے زیادہ زراعت پر توجہ دینی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی یہودی سازی کا منصوبہ اور عرب رہنماؤں کی خاموشی

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل نے پہلے فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے، انہیں

صہیونی معاشرے کی اکثریت ایران کے ساتھ تصادم سے خوفزدہ 

?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کیے گئے تازہ ترین سروے

جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف عاصم منیر کیلئے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز

?️ 8 دسمبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین

داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا

فواد چوہدری نے نواز شریف اور آسف زرداری پر سخت تنقید کی

?️ 16 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے

یمنیوں کی طاقت سے صیہونی بھی پریشان

?️ 6 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے داخلی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے تل ابیب کے

امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر جنگی پوسٹ 

?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے دہشت گرد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار

پاکستان کا قیام پورے خطے کے مسلمانوں کے لیئے ایک نعمت ہے: حریت رہنما

?️ 25 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے