?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تاہم وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بڑھانے کی ہدایت کردی۔ کراچی میں اومی کرون کے مزید 10کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 3دسمبر 2021 کو سندھ میں 261 کوویڈ کیسزتھے اور 2 جنوری 2022 کو403 کیسزرپورٹ ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر 2021 میں اومی کرون ٹیسٹ کےلیے351 ٹیسٹ کیے گئے، 315ٹیسٹ میں 175 اومی کرون کیسز ظاہر ہوئے ، ہمارے لوگوں کو مزید احتیاط کرنے ہوں گی۔
اجلاس کو بتایا گیا گزشتہ 30 یوم میں 51 کوویڈ مریض انتقال کرگئے، 51میں سے 40 مریضوں کا اسپتال میں وینٹی لیٹرز پر انتقال ہوا جبکہ 6 انتقال کرنے والے مریض وینٹ پر نہیں تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے اور ویکسی نیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت دے دی۔دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید 10کیسز رپورٹ ہوئے ، اس سےقبل کراچی میں 44کیس پہلے سامنے آچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود
مئی
ٹک ٹاک پر فلسطین کی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا الزام
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر تحقیق کرنے والے
مارچ
امریکا اور وینیزویلا کشیدگی میں اضافہ،ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کا انتظار غیر ضروری قرار دیا
?️ 3 نومبر 2025امریکا اور وینیزویلا کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کا
نومبر
امریکی شہریت ترک کرنے کے لیے امریکیوں کی لمبی قطاریں؛ گارڈین کی رپورٹ
?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں:گارڈین نے رپورٹ دی ہے کہ یورپ میں مقیم ہزاروں امریکی
اپریل
پرویز مشرف کی واپسی پر سینٹ میں بحث
?️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب
جون
بھارت کی جانب سے کشمیری بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال، اقوام متحدہ نے اہم رپورٹ جاری کردی
?️ 29 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) بھارت کئی سالوں سے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں
جون
عراق میں اسرائیلی جاسوس کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ نے اس حوالے سے خبر دی
فروری
صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجے
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے راکٹ اور ڈرون حملوں کے بعد،
جون